لسبیلہ میں3 روزہ پولیو کی قومی مہم کا افتتاح

پیر 19 جنوری 2015 23:30

اوتھل( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) لسبیلہ میں3 روزہ پولیو کی قومی مہم کا افتتاح کردیا گیا محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں اپنے ٹارگٹ پر روانہ ہوچکی ہیں جو ضلع ہذا کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں گھر گھر جاکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی لسبیلہ بھر میں تقریباً 1 لاکھ 5 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر غلام فاروق نے 3 روزہ پولیو کی قومی مہم کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2007سے لے کر آج تک لسبیلہ میں پولیو کا کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ لسبیلہ کو پولیو جیسے ایک موذی مرض سے چھٹکارا دلائیں پولیو کی3 روزہ مہم 21جنوری تک جاری رہے گی محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی جانب روانہ کی جا چکی ہیں جو گھر گھر جاکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی والدین سے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ گھر گھر آنیوالی موبائل ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ماضی کی طرح لسبیلہ کا مستقبل بھی پولیو جیسے ایک خطرناک مرض سے دور رہے پولیو کی افتتاحی تقریب میں PPHIکے سپورٹ پروگرام منیجر محمد اشرف بلوچ ،ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ،ایم ایس ڈاکٹر عبدالواحد زہری ،سابق سٹی ناظم اوتھل محمد ابراہیم عادل ،جنرل کونسلر پرکاش کمار لاسی ،جنرل کونسلر حبیب اللہ جاموٹ ،ڈاکٹر تصدق ندیم ودیگر نے 5 سالہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 5 روزہ قومی مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایدھی ٹرسٹ کے بانی ملک کی نامور سماجی رہنما ایدھی عبدالستار کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں پولیو مہم کی معاونت میں ایدھی ایمبولینس فراہم کی گئی ہیں جو پولیو ٹیموں کے ساتھ ہونگے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی