بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی : انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز ، چھ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/01/2015 - 15:43:31 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 15:43:31 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 14:56:51 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 13:29:22 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 13:28:20 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 11:11:23 وقت اشاعت: 19/01/2015 - 23:30:33 وقت اشاعت: 19/01/2015 - 23:24:29 وقت اشاعت: 19/01/2015 - 23:14:41 وقت اشاعت: 19/01/2015 - 22:35:35 وقت اشاعت: 19/01/2015 - 22:22:36

کراچی : انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز ، چھ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء)کراچی کے تین اضلاع ملیر، ویسٹ اور ایسٹ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے دن شروع ہو گئی ۔ پہلے دن تینوں اضلاع میں 6 لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ شہر قائد میں تین اضلاع ملیر ، ویسٹ اور ایسٹ کی 69 یونین کونسلوں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے ۔ پہلے دن تینوں اضلاع میں 6 لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔

سیکورٹی سمیت مختلف وجوہ کی بنا پر بارہ یونین کونسلوں میں مہم نہ چلائی جا سکی ۔ تینوں اضلاع میں 8 لاکھ 76 ہزار 290 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ضلع ایسٹ کی23 یونین کونسلوں میں 2 لاکھ 31 ہزار 963 بچوں ، ضلع ملیر کی 16 یونین کونسلوں میں 2 لاکھ 24 ہزار 822 بچوں اور ضلع ویسٹ کی 30 یونین کونسلوں میں 4 لاکھ 19 ہزار 505 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں جائیں گے ۔ دوسرے مرحلے میں 23 جنوری سے ضلع سینٹرل اور سائوتھ میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔

20/01/2015 - 11:11:23 :وقت اشاعت