سپریم کورٹ ؛جعلی ادویات کیس کی سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء )سپریم کورٹ نے جعلی ادویات کیس کی سماعت وکلاء کی جانب سے دائر درخواستوں پر ستائیس جنوری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی مگر اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ وکلاء نے اس کیس میں التواء کی درخواستیں دے رکھی ہیں جس پر عدالت نے سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کردی

Your Thoughts and Comments