بند کریں
صحت صحت کی خبریںچائے دل کی بیماریوں اور بعض سرطانوں سے محفوظ رکھتی ہے ‘ حکیم عبدالوحید سلیمانی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/01/2015 - 21:00:09 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 20:48:35 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 20:44:07 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 20:41:38 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 17:29:26 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 17:00:48 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 16:19:51 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 16:19:00 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 16:17:24 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 16:03:48 وقت اشاعت: 20/01/2015 - 15:47:04

چائے دل کی بیماریوں اور بعض سرطانوں سے محفوظ رکھتی ہے ‘ حکیم عبدالوحید سلیمانی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) جدید طبی تحقیق کے مطابق چائے امراض قلب اور کینسر سے بچاتی ہے ، نیوٹریشن پر ہونے والی نئی تحقیق میں اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ چائے پینے سے جسم میں پانی کمی واقع ہو جاتی ہے ۔ چائے سے جسم میں پانی کمی اسی طرح پوری ہوتی ہے جس طرح سادہ پانی اسے پورا کرتا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر چائے ہمیں دل کی بیماریوں اور بعض سرطانوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان حکیم عبدالوحید سلیمانی، صدر حکیم عروہ وحید سلیمانی، نائب صدر حکیم طلحہ وحید سلیمانی، جنرل سیکرٹری حکیم عمار وحید سلیمانی اور سیکرٹری اطلاعات حکیم محمد افضل میونے ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چائے میں شامل ( فلیوونائیڈز ) وہ اہم ترین جزو ہے جو صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور خلیوں کو تباہ ہونے سے روکتا ہے ۔

دن میں چائے کے دو کپ دل کے دورے کے امکانات کو کم کرتے ہیں ۔ ان کی تحقیق کیمطابق چائے پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔ چائے پر نئی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اعصاب پر اثر انداز ہونے والی پارکنسن کی بیماری میں بھی چائے کو مفید پایا گیا ہے ۔ چالیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ چائے پیتے ہیں ان کے جسم میں سیال مادے کی جتنی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے چائے اس کا ستر فیصد پورا کر دیتی ہے ۔ اس کے علاوہ بوڑھی خواتین میں چائے کا استعمال روماٹونڈ آرتھرائٹس ( جوڑوں کے پتھرانے کی بیماری) سے محفوظ رکھتا ہے ۔

20/01/2015 - 17:00:48 :وقت اشاعت