کائنات بعد میں بنی آخری نبی حضرت محمدﷺکا وجود پاک پہلے بنا‘پیر سیدعبدالرحمن بخاری

بدھ 21 جنوری 2015 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء)ممتاز مذہبی سکالر پیر سید عبدالرحمان بخاری نے کہاھے کہ کائنات بعد میں بنی آخری نبی حضرت محمدﷺکا وجود پاک پہلے بنا ۔آپﷺ کی ولادت سے تباہ حال انسانیت کو رشدوھدایت کا عظیم سرچشمہ قرآن پاک کی تعلیمات اور آپﷺ کی سنت کی بہار میسر آئی۔ پہلا نبی بھی حضرت آدم علیہ سلام اور آخری نبی بھی حضرتﷺ ہیں۔

اللہ پاک نے انسانیت کے لئے آپﷺ کو رحمتیں بانٹنے والا نبی بنا کر بھیجا اسلام عالمگیر مذہب ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت خاکے بنانے سے اس کی حیثیت کو چیلنج نہیں کر سکتی۔ آپﷺ کی ولادت پر ہمیں سجدہ شکرہرلمحہ بجا لانا چاہیئے پھربھی اللہ پاک کا شکر ادا نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد کشمیر اسمبلی کی جامع مسجد میں کی جامع مسجد میں عید میلاد النبی کی پر وقار تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ رب العزت نے میزان بنایا آپﷺ کی سیرت اور حیات مبارکہ کو راہنمائی کے لئے معبوث فرمایا اگر آپﷺ نہ ہوتے تو کائنات کا وجود نہ ہوتا پوری کائنات کے 92 ایلیمنٹ ہیں جو نام محمدﷺ کی 92 تجلیات ہیں نور محمدﷺخدا پاک کے نور کا عکس ہے اللہ کی بارگاہ سے انسانیت کے وقار کے لئے نور آیا اللہ پاک خود فرماتے ہیں کلام یعنی قرآن پاک میرا ہے لیکن آواز محمدﷺ کی ہوگی انھوں نے کہا کہ ازل سے ابد تک جو مقام اللہ پاک نے نبی آخری الزمان محمدﷺ کو دیا وہ کسی کو نہیں ملا آپﷺ رشدوہدایت کا دائمی سرچشمہ ہیں عرش اعظم کی حکمت آپﷺ سے انسانیت کو میسر آئی اللہ پاک نے عرش جیسی بلند ی بنا کر محبوب پاک کے قدموں تلے ڈال دی آپﷺ جہاں سے بھی گزرے صادق اور امین کی آواز گونجتی رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے ممتاز و محترم بنا دیا انھوں نے کہا کہ میلاد منا کر ہمیں مسرت ہوتی ہے ہماری دنیا اور آخرت سنورتی ہے میں مبارک باددیتا ہوں جناب سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق خان آپ کو اور اسمبلی کے اسٹاف کو جنھوں نے ایک ادارے میں عمدہ کاوش کی ہے خدا کرے یہ سلسلہ جاری رھے تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکیں۔

(جاری ہے)

میلاد النبیﷺ کی پر وقار تقریب میں سابق سپیکر و ممبراسمبلی سردار سیاب خالد خان سابق ڈپٹی سپیکر و ممبر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر‘پیر سید عابد گیلانی‘سیکرٹری اسمبلی بشارت حسین‘علامہ انتخاب عالم ‘قاری محمد یوسف قاسمی‘معاون خصوصی سردار محمد عظیم سمیت اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین جریدہ و غیر جریدہ سمیت بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی تقریب کی صدارت سنیئر ایڈیشنل سیکرٹری طارق ضیاء عباسی نے کی ۔

ممتاز نعت خواں راجہ اکرام الحق ‘ڈی آئی جی طاہر قیوم محمد خلیل اعوان نے خوبصورت انداز میں نعت شریف پڑھ کر داد تحسین حاصل کیا علامہ انتخاب عالم نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ قاری محمد یوسف قاسمی معزز مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے رہے ۔سردار ظہیر کریلوی اور عرفان احمد سمیت انتظامی معاملات کو بہتر کرتے رہے جبکہ میڈیا کی کوریج سردارعبدالحسین ضیاء اور ان کی ٹیم نے کی۔

میلاد شریف کی تقریب سے آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین سمیت مسجد سے وابستہ افراد کی خوش قسمتی ہے کہ آج جشن عید میلاد النبی منا رہے ہیں اور ممتاز مذہبی سکالر پیر سید عبدالرحمان بخاری کا مدلل خطاب سننے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں سپیکر نے کہا کہ آپﷺ کی پیدائش پوری انسانیت کو ڈوبے ہوئے اندھیروں سے نکالنے میں رشدوہدایت کا سرچشمہ ہے ہمیں اللہ پاک کا بار بار شکر ادا کرنا چاہیئے جس نے بنی پاکﷺ کے امتی ہونے کے باعث ہمارے گناہوں پر پردہ ڈالا ھوا ہے ورنہ پہلی امتوں پر طرح طرح کی مشکلات آتی رہی ہیں پیارے نبی پاکﷺ آخری نبی ہیں اور قیامت تک رہیں گے ان کی تعلیمات اور قرآن پاک کو اپنانے ہی سے دنیا اور آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے شکرادا نہ کرنابدبختی ہے سپیکر نے میلاد کمیٹی کی انتظامیہ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو مبارک باد دی ہے جنھوں نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی یہ دن شایانے شان طریقے سے منایا انھوں نے مہمان خصوصی اور پیر سید عابد گیلانی کا بھی شکریہ ادا کیا ہرسال کی طرح اس سال بھی قرعہ اندازی کی گی اور (عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا شرف اسمبلی کے ملازم شہزاد ظہور)کو حاصل ہوا سپیکر اور مہمان خصوصی سمیت ملازمین نے انھیں مبارک باد دی اختتام پر پیر سید سعید گیلانی ‘پیر سید عابد گیلانی نے دعا کروائی اور لنگر تقسم ہوا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی