بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی: ایئرپورٹ ہوٹل میں خواتین کی اموات طبعی تھیں، پولیس

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/01/2015 - 15:00:42 وقت اشاعت: 23/01/2015 - 14:54:18 وقت اشاعت: 23/01/2015 - 14:51:37 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 23:21:04 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 22:00:03 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 21:06:08 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 21:01:27 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 20:26:03 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 20:03:52 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 19:23:51 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 19:19:08

کراچی: ایئرپورٹ ہوٹل میں خواتین کی اموات طبعی تھیں، پولیس

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2015ء)کراچی میں پی آئی اے کے زیر انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں دو مسافر خواتین پراسرار طور پر مردہ پائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں مسافر خواتین اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کل جدہ سے کراچی پہنچی تھیں، ان خواتین کو لاہور اور پشاور روانہ ہونا تھا، ایئرپورٹ ہوٹل میں جاں بحق ایک خاتون کی شناخت گل حسینی افروز کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے۔

دوسری خاتون اختر ممتاز بی بی کا تعلق لاہور سے ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اب تک سامنے نہیں آسکی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون گل حسینی افروز کی عمر 70 سال ہے جبکہ ساہیوال کی دوسری خاتون اختر بی بی کی عمر 45 سال ہے جو وہیل چیئر پر تھیں، جنہیں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔ دونوں خواتین کی طبعی موت ہوئی اور دونوں خواتین لواحقین کے ساتھ تھیں۔

اِن میں سے ایک خاتون طبعیت کی خرابی کے باعث جدہ کے اسپتال میں بھی رہی تھیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی گل حسینی افروز کی لاش کو پی کے 304 سے لاہور منتقل کرنے کا انتظام کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں ان کے آبائی علاقے پشاور منتقل کیا جائے گا، جبکہ دوسری خاتون کی لاش بھجوانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

22/01/2015 - 21:06:08 :وقت اشاعت