پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے اسکے سدباب کے لیے حکومت نے آپریشن ضرب عضب کا حتمی فیصلہ کیا ہے، عائشہ رضا فاروق ،

امید ہے اس کی کامیابی کے بعد پر امن حالات پولیو کے خاتمے میں کارگر ثابت ہوں گے دنیا میں پولیو کے 400کیسز میں سے پاکستان میں 306کیسز سامنے آئے ہیں ،وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادپولیو کا (نیاگ) کے چوتھے اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 جنوری 2015 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادپولیو، عائشہ رضا فاروق نے کہاہے پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے جس کے سدباب کے لیے حکومت نے آپریشن ضرب عضب کا حتمی فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ اس کی کامیابی کے بعد پر امن حالات پولیو کے خاتمے میں کارگر ثابت ہوں گے دنیا میں پولیو کے 400کیسز میں سے پاکستان میں 306کیسز سامنے آئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسلامی مشاورتی گروپ (نیاگ) کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو کہ جمعرات کے روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس میں جامعہ کے ذیلی ادارے اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ (آئی آر ڈی) کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، اجلاس میں اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد بشیر خان کے علاوہ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس ، قاری محمد حنیف جالندھری، آئی آر ڈی کے ڈائریکٹر پروگرامز طالب حسین سیال ، دارالعلوم کراچی کے زبیر عثمانی ،نمائندہ یونیسف رابعہ امجد، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر محمداعظم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل دعوة اکیڈمی ڈاکٹر امتیاز ظفرسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پولیو کے خاتمے میں میڈیا کے کردار کو مزید بڑھایا جائے اور ایسے علماء جن کو پولیو ویکسین اور ویکسنیشن کے عمل پر تحفظات ہیں ان سے رابطہ قائم کر کے ان کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ دور دراز کے علاقوں اور پولیو سے زیادہ متاثر علاقوں میں یونین کونسل سطح پر آگاہی پروگرام شروع کیے جائیں۔ اجلاس میں عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے بارے ایک خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ انسداد پولیو کے لیے عملی اقدامت اٹھائے جائیں جبکہ انہوں نے اس مقصد کی ترجیحی تکمیل کے لیے خصوصی کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں وزرائے داخلہ و دفاع کو بھی شامل کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے اقدامات کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور ڈھائی سال کے بعد پہلی بار وزیرستان میں ویکسینیشن کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے میں علماء کا کردا رکلیدی ہے اور حکومت اب تک پولیو سے آگاہی بارے خصوصی پروگراموں میں 550 علماء کو اس ضمن میں تربیت بھی دے چکی ہے ۔ دوران اجلاس اسلامی یونیوسٹی کا تعارف بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر بشیر خان نے بتایا کہ جامعہ اب تک پولیو آگاہی و خاتمے کے سلسلے میں 25 کے قریب سیمینار، ورکشاپ اور کانفرنسوں کا انعقاد کر چکی ہے جو کہ کوئٹہ اور دیگر دور دراز علاقوں سمیت ملک بھر میں منعقد کی گئیں ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلامی یونیورسٹی مستقبل میں بھی پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے اداکرتی رہے گی۔ ڈاکٹر طالب حسین سیال نے اجلاس میں بتایا کہ اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کے زیر اہتمام کئی ایک پروگرام پولیو کے خاتمے و آگاہی بارے ترتیب دیے جا چکے ہیں جبکہ جامعہ کی شریعہ اور دعوہ اکیڈمیوں میں زیر تربیت 120 آئمہ و علماء کو پولیو کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کرائی جا چکی ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلامی یونیورسٹی کی دعوہ اکیڈمی نے حفظان صحت کے عنوان پر ایک خصوصی نمبر بھی شائع کیا ہے جس میں پولیو کے خاتمے ، آگاہی اور روک تھام کے حوالے سے مفید مضامین اور جید علماء کے پولیو دیکسینیشن کے حق میں فتاوی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ شرکاء کو نمائندہ WHO کی جانب سے بتایا گیا کہ اس وقت دنیا بھر میں 400 سے زائد پولیو کیسز کی شناخت ہوئی ہے جن میں سے 306 پاکستان میں سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ سیکورٹی چیلنجز ہیں۔ اس موقع پر قاری حنیف جالندھری نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے حق میں دیے گئے جید علماء کے فتاوی کو باقاعدہ شائع کر کے عوام الناس تک پہنچایا جائے جس سے عوام کو اعتماد میں لینے میں مدد ملے گی۔ اجلاس کے آخر میں ڈاکٹر محمد بشیر خان کی جانب سے عائشہ رضا فاروق کو دعوہ اکیڈمی کا حفظان صحت کے عنوان سے شائع کردہ خصوصی نمبر بھی پیش کیا گیا ۔ یاد رہے کہ اسلامی یونیورسٹی کو قومی اسلامی مشاورتی گروپ کا سیکرٹریٹ بنایا گیا ہے اور یونیورسٹی پولیو کے خاتمے اور آگاہی بارے کئی ایک کانفرنسز ، سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کر چکی ہے

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو