بند کریں
صحت صحت کی خبریںکوہاٹ میں پولیو کے نئے کیس کاانکشاف  مقامی انتظامیہ نے بچے کے والد کو قطرے نہ پلوانے کے الزام ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/01/2015 - 16:56:11 وقت اشاعت: 23/01/2015 - 16:47:49 وقت اشاعت: 23/01/2015 - 16:38:29 وقت اشاعت: 23/01/2015 - 15:00:42 وقت اشاعت: 23/01/2015 - 14:54:18 وقت اشاعت: 23/01/2015 - 14:51:37 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 23:21:04 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 22:00:03 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 21:06:08 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 21:01:27 وقت اشاعت: 22/01/2015 - 20:26:03

کوہاٹ میں پولیو کے نئے کیس کاانکشاف  مقامی انتظامیہ نے بچے کے والد کو قطرے نہ پلوانے کے الزام میں گرفتار کرلیا

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) پولیو کے ایک نئے کیس کا انکشاف ہونے کے بعد کوہاٹ انتظامیہ نے بچے کے والد کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ دو ہیلتھ سپروائزروں اور ایک پٹواری کو بھی اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر تحویل میں لے لیا گیا۔کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر ریاض خان محسود نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انکوائری کے بعد جب انھیں علم ہوا کہ بچے کے والد ملا محمد یوسف نے پولیو رضاکاروں کو اپنے بچے کو قطرے پلانے کی اجازت نہیں دی تھی تو انھوں نے بچے کے والد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

گرفتار کیے گئے سرکاری افسران میں سپروائزر شہزاد میر اور زر جانان جبکہ پٹواری محسن اقبال شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کو ایم پی او (خدشہ نقص امن) کے سیکشن 3 کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیج دیا گیا انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے پر رواں سال 56 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔کوہاٹ میں بچوں کو پولیو کے قظرے پلوانے سے روکنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیاجن کی شناخت عامر خان اور حسن خان کے نام سے ہوئی۔

23/01/2015 - 14:51:37 :وقت اشاعت