سُنی تحریک کی اپیل پرگستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک گیر ”یوم عشق رسولﷺ“ منایاگیا،

توہین آمیزخاکوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسوں کا انعقاد، علماء ومشائخ نے تحفظ ناموس رسالت کے موضوعات پرخطبات دیئے،مذمتی قراردادیں منظورکی گئیں، توہین رسالت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، فرانس میں 12افراد کی ہلاکت پر 40ممالک کے سربراہوں کامارچ غیر اعلانیہ صلیبی جنگوں کا آغاز ہے، مفتی لیاقت رضوی، علامہ طاہراقبال ودیگر کا چوہڑچوک پشاورروڈپر احتجاجی ریلی سے خطاب

جمعہ 23 جنوری 2015 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) سربراہ سُنی تحریک انجینئرمحمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر توہین آمیزخاکوں کے خلاف جمعہ کو ملک گیر ”یوم عشق رسولﷺ“ کے طورپرمنایا گیااورراولپنڈی،لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاور،سکھرفیصل آباد،ملتان،گلگت،مظفرآباد،گجرات،میرپور،سیالکوٹ،حافظ آباد،نارووال سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اورکانفرنسیں منعقدکی گئیں جبکہ علماء ومشائخ اہلسنّت”تحفظ ناموس رسالتﷺ“ کے موضوعات پرخطبات ِجمعہ دیے اورتمام اجتماعات میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قراردادیں منظورکی گئیں۔

چوہڑچوک راولپنڈی میں سُنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی،صاحبزادہ شاہدمنصورچشتی ،علامہ طاہراقبال چشتی،ملک عبدالرؤف اور ڈاکٹرمحمدطیب رضاکی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا کہ توہین رسالت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے۔تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مسلمان تہذیبوں کا ٹکراؤ ہرگزنہیں چاہتے مگر توہین آمیز خاکوں ک اشاعت پر بھی خاموش نہیں رہ سکتے ۔نبی کریم ﷺ کی ناموس کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کہ قربانی دیناہم سعادت سمجھتے ہیں۔فرانس میں 12افراد کی ہلاکت پر 40ملکوں کے سربراہوں کامارچ غیر اعلانیہ صلیبی جنگوں کا آغاز ہے ۔حرمت رسول کیلئے مسلم حکمرانوں کو مسلمانوں کی ترجمانی کرنی چاہیے۔

یہود ونصاری ٰ کی اسلام کے خلاف سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب لیڈی ڈیانا کی برہنہ تصویر والے رسالوں پرپابندی لگاسکتاہے اور ہولو کاسٹ پرکوئی یہودی گستاخی نہیں سن سکتاتو نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی آزادی رائے کیسے ہوسکتی ہے۔آزادی اظہارے رائے کا مطلب کسی دوسرے کی آزادی کو سلب کرنا نہیں۔ ہم مغرب کی ایسی آزادی رائے پر سو بار لعنت بھیجتے ہیں۔

علامہ طاہراقبال چشتی نے کہاکہ حکومت پا کستان فرانسیسی سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک بدر کرے۔توہین آمیز خاکوں کے خلاف فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لئے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنا ہوگی ۔صاحبزادہ شاہدمنصورچشتی نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کی غیرت و حمیت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

ملت اسلامیہ اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کرناموس رسالت کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائے ۔ اوآئی سی مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے اوران کے مسائل کاحل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، نام نہاد تنظیمOICکوختم کر کے مسلم امہ کا نیا اتحاد قائم کیاجائے ۔مسلمانوں کی اپنی عالمی عدالت انصاف قائم کی جائے جہاں صرف مسلم امہ کے عالمی مقدمات سنے جائیں۔

یہودی لابی کے سوشل میڈیا کے مقابلہ میں مسلمانوں کو چین کیطرز پر اپنا مسلم سوشل میڈیا بنانا چاہئے۔اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ بشیراحمداعوان، علامہ امانت علی حیدری، علامہ ہاشم مجددی، علامہ سرفرازچشتی، علامہ شوکت حسین، علامہ طارق محمود ودیگرعلماء ومشائخ نے بھی خطاب کیا۔احتجاجی ریلی کے آخر میں فرانسیسی پرچم بھی نذرآتش کیاگیااس موقع پر سُنی تحریک کے کارکنوں نے فرانسیسی حکومت اور گستاخانہ جریدے کیخلاف شدیدنعرے بازی کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی