پنجاب میں انسداد خسرہ مہم کیلئے انتظامات مکمل،ہمیں اپنے بچوں کو دہشتگردوں اور بیماریوں دونوں سے بچانا ہے‘ خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو دہشت گری کے ساتھ صحت کے شعبہ میں بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، دہشت گردہمارے بچوں کو شہید کررہے ہیں ہمیں اپنے بچوں کو دہشت گردوں اور بیماریوں دونوں سے بچانا ہے، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز، ہیلتھ منیجرز،نرسز،ویکسینیٹرزسے کہا کہ 26 جنوری سے صوبہ میں شروع ہونے والی 12 روزہ انسداد خسرہ مہم کو پاکستان کے بچوں کے مستقبل کی جنگ سمجھ کر قومی جذبہ کے ساتھ چلائیں اور صوبے میں رہنے والے 6 ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو خسرہ ویکسین کا ٹیکہ لگائیں تاکہ 2 کروڑ85 لاکھ بچوں کو خسرہ جیسی موذی بیماری سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز ایوان اقبال میں صوبائی انسداد خسرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرز زاہد پرویز، یونیسف،عالمی ادارہ صحت اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے علاوہ معروف پیڈیا ٹریشن پروفیسر طارق بھٹہ،میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسر احسن وحید راٹھور،محکمہ صحت کے افسران،ای ڈی او زہیلتھ،نرسز اور پیرامیڈیکس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

خواجہ سلمان رفیق اپنی تقریر کے دوران بہت جذباتی ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے اسلاف نے لاکھوں قربانیاں دیں اور اس ملک کے حصول کے وقت جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں ہو سکے اور آج ہر پاکستانی کو بہت مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے بعد تحریک تکمیل پاکستان جاری ہے اوروزیراعلی محمد شہباز شریف نے پنجاب کو بیماریوں سے پاک کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس کو ہر ممکن پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی قیادت میں تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں ڈیڑ ارب روپے سے پنجاب میں انسداد خسرہ کی مہم چلائی گئی تھی جس کے نتیجے میں 214 میں خسرہ کے صرف 89 کیسز ہوئے اور کوئی جان ضائع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری سے شروع ہونے والی مہم 12 دن 9 فروری تک جاری رہے گی جس پر 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ انسداد خسرہ مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو انجیکشن ضرور لگوائیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ وہ صحت کا پیغام گھر تک پہنچانے میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔قبل ازیں پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کرکٹ کا میچ انڈیا سے ہارنے پر ہم جذباتی ہو جاتے ہیں اور ہر صورت بھارت سے میچ جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن انڈیا سے پولیو کا خاتمہ ہو گیا جبکہ ہمارے ملک میں سینکڑوں پولیو کے کیس ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیو اور خسرہ کے خلاف مہم میں قومی جذبہ کے ساتھ حصہ لینا چاہیے۔پروفیسر طارق بھٹہ نے کہا کہ دنیا میں ہر سال مجموعی طور پر تمام بیماریوں سے جتنے بچوں کی اموات ہوتی ہیں اس سے زیادہ اموات صرف خسرہ کی وجہ سے ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے خسرہ مہم کے ساتھ ساتھ روٹین ایمونائزیشن کی کوریج موثر بنانے پر زور دیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ سیاسی قیادت اور پروفیشنلز ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو گئے ہیں اور انشاء اللہ انسداد خسرہ مہم کے اہداف ضرورحاصل ہوں گے۔

سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کے لئے وزیراعلی محمد شہباز شریف ،مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی مکمل پولیٹیکل کمٹمنٹ موجود ہے اب یہ ہیلتھ منیجرز اور ہیلتھ ورکرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ انسداد خسرہ مہم کے لئے 16 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر ٹیم کو ویکسئین کے ساتھ ری ایکشن روکنے والی ادویات دی گئی ہیں۔

یونیسف کے ڈاکٹر رانا مشتاق نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم میں استعمال ہونے والی ویکسین یونیسف کے ذریعے خریدی گئی ہے جو بین الاقوامی معیار کی ہے اور دنیا کے 123 ممالک میں استعمال ہوتی ہے ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ ویکسین سٹور رکھنے کے لئے محکمہ صحت کے پاس بہترین قسم کے جدید ریفریجریٹر زہیں جن کی قیمت عام ریفریجریٹر کے مقابلے میں 8 گنازیادہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انجیکشن لگاتے وقت ویکسین زیادہ دیر کولڈ چین سے باہر نہ رکھی جائے تاکہ اس کا اثر کم نہ ہو۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی