صوبائی اوروفاقی حکومتیں کسانوں کے ساتھ کی جانیوالی لوٹ ماربندکروائیں،صدر کسان بورڈ فیصل آباد،

شوگرملوں،کاٹن ملوں اوررائس ملوں نے لوٹ ماراورکرپشن کی انتہاکررکھی ہے،وفد سے گفتگو

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) صوبائی اوروفاقی حکومتیں کسانوں کے ساتھ کی جانیوالی لوٹ ماربندکروائیں شوگرملوں،کاٹن ملوں اوررائس ملوں نے لوٹ ماراورکرپشن کی انتہاکررکھی ہے۔دھان اور کپاس کی فصلوں کواونے پونے خریدکرکسانوں کواربوں روپے کانقصان پہنچایاگیااوراب شوگرملوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ،کنڈوں میں ہیرپھیری کرکے اور حکومتی وعدالتی احکامات کے باوجودگنے کے حکومتی ریٹ کم کرکے کریشن کے تمام سابقہ ریکارڈتوڑدیئے ہیں۔

،ان خیالات کااظہار کسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکرٹریٹ کسان بورڈمیں کاشتکاروں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھی کی ہڈی ہے جسے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کاشتکاروں کامعاشی قتل برداشت نہیں کریں گے ،حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں کوئی شعبہ ایسانہیں جو حکومت سے پرپریشان نہ ہو اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق منیرایڈووکیٹ اوردیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ کپاس،گنے اور چاول کے کاشتکاروں سے فصل اونے پونے خریدلی جاتی ہے اور انہیں ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے مجبورکردیاجاتاہے کہ وہ اپنی سال بھرکی کمائی اونے پونے داموں ساہوکاروں اورمل مالکان کے حوالے کردیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں بیٹھے مل مالکان لاکھوں کاکسانوں کومعاشی قتل کر رہے ہیں مراعات یافتہ طبقے حکومت کوکوئی ایسی پالیسی نہیں بنانے دیتے جوعوام کے مفادات میں ہو۔انہوں نے کہاکہ محنت کسان کرتاہے مگراس کاپھل ساہوکاراورسرمایہ دارکھاتے ہیں یہ صریح ظلم ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپر کسانوں کوریلیف دینے کے لئے کسان دوست پالیسیوں کااعلان کرے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی