اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو معیاری صحت مند ماحول اور علاقے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں،ڈائریٹر ہیلتھ کورنگی

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو معیاری صحت مند ماحول اور علاقے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی مانند ہیں اور گھر کی صفائی و پاکیزگی خود مکین کے مذہب ، تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کی نمائندگی کرتی ہے ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ کورنگی 8000 روڈ کورنگی انڈسٹر یل ایریا پر صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ محمد یٰسین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے موقع پر موجودافسران وعملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرا اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں اور مزید کہا کہ انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریاں جو کچرا وغیرہ باہر پھینکتی ہوں ان تمام فیکٹری مالکان کو نوٹس جاری کریں کہ کچرا فیکٹری سے باہر نہ پھینکیں بلکہ کچرے کو کچرا کنڈیوں میں ڈالیں جہاں کورنگی انتظامیہ کچرے کو لینڈ فل سائیڈ منتقل کر دے گا ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی کا عمل روزآنہ کی بنیادوں پر رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے اور تمام علاقوں میں موجود پارکوں، مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد امام بارگاہوں اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرا کنڈیوں کے علاوہ کچرا جمع ہو ان تمام مقامات اور کچرا کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی