سیاسی کارکنوں کی ترقیاتی عمل اور تنظیم سازی میں مشاورت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔پرویز الٰہی۔راولپنڈی میں تعلیم،صحت اوردیگر شعبوں سمیت 20 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے،کارکن انتخابات کی بھرپور تیاری کریں،وزیر اعلیٰ پنجاب کا سینئر لیگی عہدیداروں و اراکین اسمبلی سے خطاب

جمعہ 13 جولائی 2007 18:57

راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 جولائی 2007) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کارکن کسی بھی سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اس لئے ترقیاتی عمل اور تنظیم سازی میں ان کی مشاورت کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نہ صرف ملک کی سب سے بڑی بلکہ پرانی جماعت ہے جس کے عہدیداروں اور کارکنوں کی تعداد آج بھی تمام جماعتوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع راولپنڈی میں تعلیم،صحت اوردیگر شعبوں سمیت 20 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز یہاں پنجاب ہاؤس میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے مسلم لیگ کے سینئر عہدیداروں اور اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ صوبہ بھر میں مسلم لیگ کی ہر سطح پر تنظیم سازی کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انتخابات کے لئے ہمارے کارکن بھر پور تیاری کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل کے انتظامات میں ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال اور درستگی ایک ایسا مرحلہ ہے جس کے لئے ہمارے کارکن ہرسطح پر اپنے ووٹروں کی راہنمائی کریں اور اس کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دوستوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے ہرضلع میں ایک صوبائی وزیر کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے تاکہ باہمی اختلافات اور رنجشیں مل بیٹھ کر ختم کروائی جاسکیں اور متحد ہوکر انتخابات کی تیاری کی جاسکے۔

صوبائی وزیر امداد باہمی کرنل (ر) ملک محمد انور کو ضلع راولپنڈی میں اس سلسلہ میں کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے - وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں حکومت پنجاب کے خصوصی پیکج سے 20۔ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ راولپنڈی شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے جس پر 5۔ارب روپے لاگت آئے گی جس سے شہریوں کو بہتر ماحول میسر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مری میں سوئی گیس کی فراہمی پر 80۔ کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ مری میں دریائے جہلم سے پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے پر اڑھائی ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ گوجر خان ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اڈیالہ روڈ راولپنڈی کی توسیع کا کام جاری ہے جس پر 187۔ ملین روپے لاگت آرہی ہے ۔ چکری روڈ کی توسیع کا کام بھی جاری ہے ۔

اس پر 115۔ ملین روپے لاگت آرہی ہے جبکہ کلر سیداں روڈپر مانگیالہ ادور ہیڈپل کی تعمیر کا کام جاری ہے جس پر 80ملین روپے لاگت آئے گی۔ اسی طرح ضلع راولپنڈی میں متعدد ترقیاتی منصوبے زیر عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ کی حکومت خدمت کی سیا ست کررہی ہے اورمفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں اس لئے مسلم لیگ عوام میں مقبول ہوگئی ہے اور آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر اس جماعت کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔

راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام کا آغاز ہوچکا ہے جس سے حالیہ شدید بارشوں کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے راولپنڈی کے کالجز میں کنٹریکٹ لیکچرارز کے کنٹر یکٹ میں توسیع ممکن ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے اس موقع پر راولپنڈی کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے متعلق وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی