وزیراعلی کے وژن پر عمل پیرا ہو کر صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا‘ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں‘سید ہارون سلطان بخاری

اتوار 25 جنوری 2015 14:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء )صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے گڈگورننس اور میرٹ کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کیا جائے گا ۔حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام افسران اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام محکمے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف افسران سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اورجنوری سے مارچ کے دوران پولیو وائرس ایکٹو ہو جاتا ہے اسلئے جنوری سے مارچ میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ خسرہ سے بچاؤ کی مہم میں بھی تمام اضلاع کی انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔انہوں نے بتایا کہ خادم پنجاب گرین روڈ کے تحت صوبے میں کل 10426 کلو میٹر سڑکیں مرمت اور تعمیر کی جائیں گی جبکہ 73619 کلو میٹر سڑکیں مختلف اضلاع میں تعمیر ومرمت کی جائیں گی ۔ صوبے میں دس فٹ چوڑی سڑکوں کو بارہ فٹ چوڑا کیا جائے گا اور مستقبل میں تعمیر ہونے والی تمام سڑکیں بارہ فٹ چوڑی ہوں گی۔

ا نہوں نے بتایا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بقا پر اس سال ریکوری کو مزید بڑھایا جائے گا اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے بارے میں عدم تعاون کرنے والے پٹواریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گااور عوام کو بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لئے پٹورای سے تحصیلدارکی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی