پشاور میں رواں سال کی تیسری ایک روزہ انسداد پولیو مہم پرسوں سے شروع ہوگی

پشاو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)پشاور میں رواں سال کی تیسری ایک روزہ انسداد پولیو مہم پرسوں یکم فروری سے شروع ہوگی ۔اس موقع پر ضلع بھر میں ایک روز کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر پاپندی عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت حکام کے مطابق پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو ویکسین پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کے لیے 4 سو سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جس کا اطلاق صبح 8 سے شام پانچ بجے تک ہوگا۔ پولیو رضاکاروں کی حفاطت کے لئے چار ہزار سیزیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

Your Thoughts and Comments