سول سوسائٹی سماجی ومعاشی ترقی ،تعلیم ، صحت ، تربیت اور ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کیساتھ گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے ، کمشنر کراچی

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی اور نجی ادارے آگے بڑھے اور شہر کی ترقی اور مسائل کے حل میں اپناکر دار اد ا کرے اور حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر لو گوں کی بھلائی اور مسائل کے حل کیلئے کام کرے۔ وہ مقامی ہوٹل میں روٹری کلب کی منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے حکومت کے اداروں کی کار کردگی اور گڈ گورننس بہتر بنائی جا سکتی ہے، نجی اداروں کے تربیتی افراد اور مالی سمیت مختلف وسائل کی کمی دور کی جاسکتی ہے ۔ تعلیم، صحت، تربیت، سماجی و معاشی ترقی اور ماحولیات کو بہتر بنانے سمیت مختلف حکومت کے کاموں میں جہاں سول سوسائٹی اور نجی اداروں نے تعاون کیا ہے وہاں بہتری آ ئی ہے۔

(جاری ہے)

اور شہریوں میں شہرکی ترقی میں اپنا کر دار ادا کر نے کے ضمن میں شعور بڑھا ہے۔لہذا غیر سرکاری تنظیموں اور نجی اداروں کو چاہئے کہ وہ تعلیم، صحت، صفائی کی کوششوں،سماجی و معاشی ترقی اور ماحولیات کی بہتری کے کاموں میں اپنی شرکت کا دائرہ بڑھائیں تاکہ وسائل کی کمی حکومت کی کار کردگی پوری کرنے میں رکاوٹ نہ بنے انھوں نے کہا کہ پبلک سروس ادارے اور سول سوسائٹی دونوں کے مقاصد یکساں ہیں اپنی اپنی سطح پر دونوں عوام کی خدمت کر نا چاہتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے جذبہ سے کام کرنے والی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پبلک سروس اداروں کی رہنمائی ، مشاورت اور معاونت کے سلسلہ میں اپنا کر دار ادا کریں۔کمشنر بلدیاتی اداروں سمیت عوام کی خدمت پر مامور اداروں اور عوام کے درمیان پل کا کر دار ادا کر تا ہے ۔ وہ حکومت کی پالیسوں پر عملدرآمد کر انے کا ذمہ دار ادارہ ہے اور عوام کی خدمت کے لئے حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کیلئے رابطہ کا کردار ادا کر تا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو ان کے حقوق کے سلسلہ میں موجودہ ماحول میں جہاں احتساب کا نظام پہلے ہی غیر موثر ہے کمشنر نظام کے علاوہ فوری ریلیف فراہم کرنے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ مو جو دہ صورتحال میں کمشنر نظام کو عوام کو ریلیف فراہم کر نے کی ذمہ داری کے حوالہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔انتظامیہ کے افسران ان چیلنجوں کا مقابلہ کر نے کیلئے پبلک سروس اداروں کو فعال بنانے کی کو شش کر رہے ہیں اور بڑی حد تک اپنے مقاصد میں کامیا ب بھی ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہریوں کا کراچی کی انتظامیہ پر مسائل حل کر نے کی کوششوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور مستقبل سے پر امید نظر آتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پبلک سروس ادارے اپنی ذمہ داریوں کو اپنی مشکلات اور مطلوبہ وسائل کی کمی کے باعث د وسروں پر شفٹ کر نے کا رحجان ہے۔ جسے دور کر نے کیلئے کو ششیں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں کو آرڈینشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے تاکہ پبلک سروس سے متعقل تمام وفاقی ، صوبائی اور ضلعی سطح کے ادارے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر شہر کے مسائل پر غور کریں اور انھیں مربو ط طور پر حل کر نے کو یقینی بنائیں۔

انھوں نے کہا اس پلیٹ فارم کے قیام سے پبلک سروس اداروں میں اپنی ذمہ داریاں دوسروں پر شفٹ کر نے کا رحجان ختم ہو رہا ہے ۔ابتدا میں مسائل بہت تھے اب حل ہو رہے ہیں۔ دیرینہ اور پیچیدہ مسائل کے حل کر نے میں مدد ملی ہے اور اب کمیٹی شہر کی بہتری کے بارے میں تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ قاضی اسد عابد نے کمشنر کراچی کو روٹری کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی، روٹری کے مختلف سابق صدور اور روٹری ارکان نے خطاب کیا جن میں مسعود شیخ، طلعت طیب جی، محمد اویس، ڈاکٹر عبد اللہ منگی، پرویز کوثر، شعیب اسماعیل اور ایون صنعت و تجار ت کے سابق صدر انجم نثار نے شامل ہیں،

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی