فضل الرحمن ،احمد لدھیانوی ملاقات، مجلس علمائے اسلام کا اجلاس جلد بلائے جانے کافیصلہ، مذہبی طبقہ کو نظر بابند کرکے غیر آئینی طریقے سے پریشان کیا جارہاہے جوقابل تشویش ہے ،سربراہ جے یو آئی(ف) ، مذہبی طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش ہے،زیادتیاں بڑھتی ہیں تو بدامنی جنم لیتی ہے،پاکستان کے اسلامی تشخص پر آنچ نہیں آنے دینگے،سربراہ اہل سنت والجماعت

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) مولانافضل الرحمن اور مولانا احمد لدھیانوی کی اہم ملاقات، دیوبندی اتحاد مجلس علمائے اسلام کا اجلاس جلد بلائے جانے کافیصلہ،مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ ایکشن پلان کی آڑ میں مذہبی طبقہ کو نظر بابند کرکے غیر آئینی طریقے سے پریشان کیا جارہاہے جو کہ قابل تشویش ہے جبکہ احمد لدھیانوی نے کہاہے کہ مذہبی طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش ہے،زیادتیاں بڑھتی ہیں تو بدامنی جنم لیتی ہے،پاکستان کے اسلامی تشخص پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور دونوں رہنماؤں نے مذہبی طبقہ کے خلاف ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن اور امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بلاجواز مذہبی طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور نظربند کیا جارہا ہے جوکہ غیر آئینی ہے۔

علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ اصل دہشتگردوں کونامعلوم قرار دے کرآزاد چھوڑا ہوا ہے جوجب چاہیں ملکی سلامتی کے اداروں پر انگلی اٹھائیں اور پاکستان کا جھنڈا جلادیں لیکن پرامن طبقہ کوزدوکوب کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب زیادتیاں بڑھتی ہیں تو بدامنی جنم لیتی ہے اور دہشتگردی میں اضافہ ہوتا ہے ۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کی بقاء کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے اوراسلام پر آنچ نہیں آنے دیں گے جبکہ عنقریب گزشتہ دنوں بننے والے دیوبندی اتحاد مجلس علماء اسلام کے تحت ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں تمام دینی جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے اور اجلاس میں گہری مشاورت کے بعد اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے جس سے ملک میں جاری دہشتگردی اور ملک دشمن عناصر کی مذہبی طبقہ اور مدارس کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی