صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے ۔اقبال محمد علی خان

پیر 2 فروری 2015 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ علاقائی سطح پر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہم اپنے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں حق پرست قیادت تعلیم کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے درسگاہوں کی تعمیر وترقی ،تعلیمی معیار کی بہتری کے ساتھ نوجوانوں اور اپنی عوام کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل کالونی کے علاقے رفاہ عام میں تعمیر ہونے والے وسیع و عریض رفاہ عام جیم خانہ گراؤنڈ پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت تعمیر کئے پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرپروفیسر اعجاز فاروقی ،ڈسٹرکٹ سیکریٹری شفیق کاظمی ،ڈائریکٹر پارکس جاوید قریشی ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن طلعت محمود ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ رفاہ عام جیم خانہ گراؤنڈ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر یہاں کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے لئے بنا یا گیا انہوں نے کہاکہ بہت جلد ڈرگ روڈ میں قائم اعظم فٹ بال گراؤنڈ کو بھی مثالی بنا یا جائے گا اس موقع پر کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وسیع و عریض گراؤنڈ سے علاقے کے نوجوان استفادہ حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ایک مثبت تبدیلی ہے انشا اللہ انہیں میدانوں سے پاکستان کے ہیروز پیدا ہونگے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ بلدیہ کورنگی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر کھیل کے میدانوں اور فیملی پارکوں کی تعمیر و ترقی اور تزئن و آرائش کو یقینی بنا رہی ہے انہوں نے کہاکہ رفاہ عام جیم خانہ گراؤنڈ میں مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر ضلع کورنگی کا مثالی اسپورٹس گراؤنڈ بنا یا جائیگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی