اکیسویں صدی کے چیلنجزکامقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت انگیز حکمت عملی ناگزیر ہے، ڈاکٹر ماریہ سلطان،

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر قائم خودمختار ساسی یونیورسٹی ملکی سلامتی کے حوالے سے علم و آگاہی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ساسی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 2 فروری 2015 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) معروف دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر ماریہ سلطان اور ساسی یونیورسٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں پاکستان کو نت نئے چیلنجزسے نبزدآزما ہونے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت انگیز طریقوں سے روشناس ہونے کی ضرورت ہے۔ وہ سوموار کو اپنے غیرسرکاری ادارے ساوٴتھ ایشین سٹریٹیجک سٹبیلیٹی انسٹیٹیوٹ (ساسی) کے زیراہتمام ساسی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ماریہ سلطان نے صدرِ پاکستان کی بطورسرپرستِ اعلیٰ راہنمائی کابطورِخاص شکریہ اداکرتے وزیر دفاع، ساسی مشیران، سی ڈی اے اور شرکاء سے اظہارِ تشکر کیا جنکے تعاون کی بدولت ساسی یونیورسٹی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کی جانب سے پیش کردہ تربیتی کورسز میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی سٹڈیز، نینوٹیکنالوجی، انفارمیشن اینڈ سائبرسیکیورٹی، پیس اینڈ کنفلکٹ سٹڈیز، گورنس اینڈ پبلک ڈپلومیسی، ٹاوٴن پلاننگ اینڈ آرٹیٹکچر ،اورئینٹل اینڈ انٹرفیتھ سٹڈیز اور میڈیا سائنسز شامل ہیں۔

ڈاکٹر ماریہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف چودہ سال سے زائد جنگ کی بدولت پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی نوعیت میں کلیدی تبدیلی آئی ہے، جس کی بناء پر روائتی جنگ کے ساتھ غیرروائتی جنگی حربوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے اس موقع پر امید کا اظہار کیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر قائم خودمختار ساسی یونیورسٹی ملکی سلامتی کے حوالے سے علم و آگاہی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اعلیٰ افسران، مندوبین، نمایاں تھنک ٹینکس، ماہرین تعلیم، تجزیہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی