حافظ آباد کے رہائشی محنت کش کی 11ماہ قبل بخار میں مبتلا ہونے والی 9سالہ بیٹی سماعت سے محروم ،

غریب والدین بیٹی کے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل

منگل 3 فروری 2015 22:13

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) حافظ آباد کے محلہ بجلی گھر کے رہائشی محنت کش کی 11ماہ قبل بخار میں مبتلا ہونے والی 9سالہ بیٹی سماعت سے محروم ہو گئی ،غریب والدین نے بیٹی کے علاج معالجہ کیلئے عمر بھر کی جمع پونجی بھی بیچ ڈالی، لیکن بیٹی کی سماعت واپس نہ آسکی۔9سالہ معصومہ بیماری میں مبتلا کیا ہوئی پرنسپل نے اُسے سکول سے ہی نکال دیا۔

غریب والدین بیٹی کے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔حافظ آباد کے محلہ بجلی گھر کے رہائشی محنت کش مظہر عباس کی 9سالہ بیٹی معصومہ بتول 11ماہ قبل گلا خراب ہونے کی وجہ سے بخار میں مبتلا ہوئی ،والدین نے مختلف ڈاکٹروں سے بیٹی کاعلاج کروایا لیکن مرض کم ہونے کی بجائے بگڑ گیا اور اب معصومہ سماعت سے ہی محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نام کی طرح شکل و صورت سے معصوم نظر آنے والی معصومہ ہاتھوں میں کتابیں اور ڈاکٹروں کے نسخے لیے کسی مسیحا کی منتظر ہے کہ کوئی آئے اور اُس کا علاج کروائے تاکہ وہ بھی دُنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی ارفع کریم کی طرح اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکے۔

معصومہ کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ بالکل صحت مند اور تندرست تھی ،11ماہ قبل بخار میں مبتلا ہونے کے بعد اب اُس کی سماعت بالکل ختم ہو چکی ہے ،اُس کے علاج کیلئے اُنہوں نے اپنی ساری جمع پونجی بیچ ڈالی ہے لیکن وہ صحت یاب نہیں ہو سکی ۔معصومہ کی بیماری کے باعث وہ دن رات پریشان رہتے ہیں ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ معصومہ کی قوت سماعت صرف آپریشن سے ہی واپس آسکتی ہے جس پر لاکھوں روپے خرچ آتا ہے جو ہماری پہنچ سے باہر ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ معصومہ کلاس فور میں پڑھتی تھی اور اُسکو پڑھائی کا بھی شوق ہے لیکن سماعت سے محرومی کے باعث سکول انتظامیہ نے اُسکا نام خارج کر دیا ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر چلڈرن ہسپتال میں معصومہ بتول کی بیماری کے حوالے سے میڈیکل بورڈ بھی قائم کیا گیاجس نے بچی کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد آپریشن تجویز کیا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی اُن کی بیٹی کے آپریشن کیلئے عملی طور پر اقدامات نہیں کیے گئے۔اُنہوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور مخیر حضرات سے اپیل کی وہ اُن کی بیٹی کا علاج کروائیں تاکہ وہ بھی دوسری لڑکیوں کی طرح پڑھ لکھ کر پھر پور زندگی گزار سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی