جدید تحقیق اور علاج کے باعث کینسر کی بیماریوں کی روک تھام میں بہت مدد حاصل ہوئی ہے، ڈاکٹر انصر پرویز ،

مزید اداروں کے قیام کی طرف توجہ دی جانی چاہیے، مرض سے بچاؤ ،پھیلاؤ کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے مختلف ورکشاپس ،آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا جانا چاہیے،سیمینار سے خطاب

بدھ 4 فروری 2015 19:11

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)چےئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر انصر پرویز نے کہاہے کہ امراض کینسرکے شعبہ میں تحقیق اور علاج میں شاندار ترقی ہوئی ہے اور جدید تحقیق اور علاج کے باعث کینسر کی بیماریوں کی روک تھام میں بہت مدد حاصل ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر انصر پرویز چےئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر نوری ہسپتال اسلام آباد کے زیر اہتمام ہسپتال میں منعقدہ سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جہاں وہ مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان میں کینسر کے علاج کے لئے موجود ادارے ضرورت سے بہت کم ہیں اور مزید اداروں کے قیام کی طرف توجہ دی جانی چاہیے تاکہ کینسر میں مبتلا مریضوں کو فوری اور ارزاں علاج معالجہ مےئسر آ سکے۔

(جاری ہے)

اعزاز احمد چوہدری وفاقی سیکرٹری خارجہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کینسر کی مختلف اقسام کے شکار مریض ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

اس موذی مرض سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے مختلف ورکشاپس ،آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ ڈاکٹر جاوید عرفان ڈائریکٹر نوری ہسپتال نے اس موقع پر کہا کہ کینسرکے قابلِ علاج مرض ہونے کے بارے میں آگاہی مہم ملک گیر سطح پر چلائی جانی چاہیے تاکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں اور ان کے خاندانوں کے ذہنوں سے اس بیماری کا خوف دور کیا جاسکے اور اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر اور پرہیز کے متعلق بھی ایک پبلک میسج دیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر محمد فہیم نے کہا کہ آج کی اس تقریب کا مقصد کینسر کے مرض کے متعلق پائے جانے والے توہمات کو دور کرنا اور اس کی بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ملک میں اس شعبہ میں تشخیص مرض کیلئے جدید ایکوپمنٹ اور مشینری کی کمی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کہ اس مرض کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی ہوسکے ۔

تقریب میں ڈاکٹر جمال ناصر،بیرسٹر عابد وحید شیخ ایم ڈی بیت المال، زمرد خان سابق ایم ڈی بیت المال ،ڈاکٹر حمیرا محمود، ڈاکٹر فیاض احمد ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ،بریگیڈئر شاہد رسول ،ڈاکٹر احسن محمود ، ڈاکٹر ریاض احمد شیخ ، محمد نعیم ممبر فیول پی اے ای سی،پروفیسر خلیق الزمان اور دیگر ماہرین کینسر اور میڈیکل سٹوڈنٹس کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی ڈاکٹر انصر پرویز ، چےئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اوراعزاز احمد چوہدری وفاقی سیکرٹری خارجہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ڈاکٹرز اور کینسر سے چھٹکارا پانے والے مریضوں میں شیلڈز تقسیم کیں ۔ تقریب کی چیف آرگنائزرڈاکٹر حمیرہ محمود نے تمام شرکاء کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دوسرے مرحلہ میں شرکائے سیمینار نے کینسر کے عالمی دن کے بینرز ،پوسٹر ز اور پلے کارڈز کیساتھ واک میں شرکت کی جس کی قیادت ڈاکٹر انصر پرویز، اعزاز احمد چوہدری، ڈاکٹر جمال ناصر،بیرسٹر عابد وحید شیخ، زمرد خان ، ڈاکٹر جاوید عرفان، ڈاکٹر محمدفہیم ، ڈاکٹر حمیرہ محمود ، ڈاکٹر فیاض احمد اور دیگر نے کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی