ورلڈ کینسرڈے، حمزہ شہباز کا چلڈرن ہسپتال میں کینسر وارڈ کا دورہ،

کینسر میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں، حمزہ شہباز، چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ کی گنجائش دوگنا اور یہاں بون میرو ٹرانسپلانٹ و بلڈ ٹرانسفیوژن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، عمران خان نے پارلیمنٹ کو نو گو ایریا قرار دیا اب سینٹ کے انتخابات میں شرکت کر رہے ہیں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟حمزہ شہباز

بدھ 4 فروری 2015 22:10

ورلڈ کینسرڈے، حمزہ شہباز کا چلڈرن ہسپتال میں کینسر وارڈ کا دورہ،

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر چلڈرن ہسپتال میں کینسر وارڈکا دورہ کیا۔وہ فرداً فرداً تمام مریض بچوں کے بستروں پر گئے ۔ان کی عیادت کی اور تحائف پیش کئے انہوں نے بچوں کے والدین اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا ۔

انہو ں نے چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کو ہدایت کی کہ کینسر وارڈ میں داخل بچوں کو ہرقسم کی طبی سہولیات کی بہم رسانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی تہیہ نون بھی موجود تھیں ۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ کینسر کا مرض پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اورآج کے طبی ماہرین اور حکومتوں کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ کو 24لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈکر کے یہاں بستروں کی گنجائش دگنی کرکے 60کردی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے کینسر وارڈ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ اور بلڈ ٹرانسفیوژن کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا دکھی انسانیت کے کام آنے سے بڑھ کر دین دنیا کی فلاح کا اور کوئی ذریعہ نہیں ہوسکتا ۔

خصوصاً کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کوششیں کرنے والے لوگ اور ادارے انسانیت کے محسن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ صحت کے شعبے میں سب اچھا نہیں ہے تاہم حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو طبی سہولیات پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔انہو ں نے چلڈرن ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین فوری طور پر نصب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

میڈیا نمائندوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ عمران خان نے دھرنوں کے دوران اعلان کیا تھا کہ پارلیمنٹ ان کیلئے نو گو ایریا ہے اوراب وہ کبھی اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے۔لیکن اب وہ سینٹ کے انتخابات لڑنے جارہے ہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی ایسی ہی دوغلی پالیسیوں کا پشاور سکول کے شہدا کے خاندانوں کی طرف سے ردعمل سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔

عوام اور میڈیا ایسے لوگوں کا ضرور محاسبہ کریں گے۔حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑی جائے ۔اگر یہ جنگ یکسوئی سے نہ لڑی گئی تو خدا نخواستہ ہماری آنے والی نسلیں محفوظ نہیں رہیں گی اوردہشت گرد ہمارے گھروں میں گھس جائیں گے ۔

حقیقت یہ ہے کہ آج کے حالات میں ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے سے بڑ اکوئی چیلنج نہیں ۔حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے فوجیوں ،شہریوں اور بچوں کا خون ہم پر قرض ہے ۔اگر اس جنگ میں کسی سیاستدان یاجماعت کی وجہ سے دشمن کو فائدہ پہنچا اور قوم کا نقصان ہوا تو ایسے عناصر خداا ور عوام کو جوابدہ ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہبازشریف نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کے حوالے سے کہاکہ محض باتیں کرنے سے حقائق نہیں بدلتے چوہدری صاحب صاف گو ئی سے ثبوت کے ساتھ کوئی بات کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا ۔میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی