صوابی، محکمہ تعلیم نے پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی نہ دینے پر 36اساتذہ کی تنخواہیں بند کر دیں

جمعہ 6 فروری 2015 20:25

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) عدم سیکیورٹی کے باعث پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام نہ دینے کی پاداش میں صوابی کی یونین کونسل پابینی اور جھنڈا کے چھ پرائمری سکولوں کے 36اساتذہ کی تنخواہیں محکمہ تعلیم نے بند کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم صوابی نے یونین کونسل جھنڈا اور پابینی کے مضافات بوقہ، گڑھی شاہ اور پنجمن کے نصف پرائمری سکولوں کے تقریباً 36اساتذہ کے پولیو مہم میں ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی لیکن ان اساتذہ نے اس مہم میں خوف کی وجہ سے حصہ نہیں لیا کیونکہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات تھے ۔

قبل ازیں بھی اس علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک ٹیچر اور نرس جاں بحق ہو ا تھا اساتذہ نے بتایا کہ ہم 36اساتذہ نے حال ہی میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار نہیں کیانہیں تھا ان کا موقف تھا کہ یہ حساس علاقہ ہے انتظامیہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ہم ڈیوٹی انجام دینگے ان اساتذہ کو ماہ جنوری 2015کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے اس سلسلے میں مذکورہ اساتذہ نے ڈی ای او صوابی سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ یہ اقدام انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں اُٹھایا گیا ہے ہفتہ کے روز جب ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان کے ساتھ ہمارے نمائندے نے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ متاثرہ اساتذہ سوموار کے روز میرے دفتر آکر مجھ سے ملے تنخواہیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے ان کے تحفظات اور خدشات دور کر دیئے جائیں گے۔

متاثرہ اساتذہ نے بتایا کہ پہلے محکمہ ہذا نے ہماری تنخواہیں بند کر ادی اور بعد ازاں ہمیں شو کاز نوٹس بھی بھیج دیا گیا پولیو ڈیوٹی ا نجام دینا محکمہ تعلیم کا نہیں بلکہ محکمہ صحت کا کام ہے ایجو کیشن اور ہیلتھ الگ الگ محکمے ہیں اس کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم پولیو ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں مگر انتظامیہ ہمیں فول پروف سیکیورٹی نہ دینے کے باعث خوف کی وجہ سے ڈیوٹی دینے سے قاصر ہے۔

آل ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر عبدالطیف خان نے رابطے پر بتایا کہ حکومت 36اساتذہ کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کر نے کے احکامات جاری کریں کیونکہ ان اساتذہ نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے سے انکار نہیں کیاتھا بلکہ عدم سیکیورٹی کے باعث حصہ نہیں لیا تاہم اس سلسلے میں مقامی میڈیا کی کوششوں سے متاثرہ اساتذہ سمیت پیر کے روز ڈپٹی کمشنر صوابی کے ساتھ ملاقات کرینگے اور ان کی کوششوں سے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی