کینولہ کی ایسی ہائی برڈ اقسام تیار کی جائیں جن میں کولیسٹرول اور مضر صحت اجزاء کم مقدار میں ہوں، وزیر زراعت پنجاب

ہفتہ 7 فروری 2015 13:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے سائنسدانوں کو ہدایت کی کہ کینولہ کی ایسی ہائی برڈ اقسام تیار کی جائیں جن میں کولیسٹرول اور مضر صحت اجزاء کم مقدار میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کے ساتھ ملک خوردنی تیل کی قلت سے دوچار ہے اور اپنی ضرورت کادو تہائی خوردنی تیل درآمد کرنے کے لیے کثیر زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے جو کہ ملکی خزانے پر بہت بڑا بوجھ ہے ۔

ہمارے ہاں کینولہ کی فی ایکڑ پیداوار دیگر ممالک سے کافی کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔خاص طورپر کینولہ کی دوغلی اقسام تیار کرکے کاشتکاروں تک پہنچائی جائیں تاکہ خوردنی تیل کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکے۔سبزیوں اور تیلدار اجناس کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کے حصول کے لیے زرعی سائنسدانوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے تاکہ سبزیوں اور خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار کم کرکے خودکفالت کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ادارہ ہذا کے ریسرچ فارم کا دورہ بھی کیا اور کینولہ ، سرسوں ، تیلداراجناس ،ٹماٹر اوردیگر سبزیوں پر جاری تجربات کا معائنہ کیا۔بعد ازاں سبزیات کے تجرباتی فارم کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ٹماٹر کی ایسی اقسام تیار کی جائیں جو اکتوبر، نومبر ، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں پھل لائیں تاکہ ان مہینوں میں ٹماٹرکی قلت کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور عوام کو سستا ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوسکے۔

لہذا سائنسدان ٹماٹر کی اگیتی اقسام کی تیاری پر توجہ دیں کیونکہ اگیتی اقسام کی تیاری سے ہر سال ٹماٹر کی قلت کے مسئلہ کو مستقل طورپر دور کیا جاسکتا ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ نے وزیر زراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکی طرف سے تیلدار اجناس ،سبزیوں اور دیگر فصلوں کی زیادہ پیداوار کی حامل اقسام کی تیاری پر تحقیقی کام جاری ہے ۔

ادارہ ہذا کی دریافت کی گئی ٹماٹر کی ہائی برڈ اقسام سالار اور ساندل اور فیلڈ قسم نقیب عام کاشت کے لیے منظور کی جاچکی ہیں۔ ٹماٹر کی قسم نقیب اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی حامل ہونے کے علاوہ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہے۔ یہ قسم چھلکا موٹا ہونے کی وجہ سے دور دراز منڈیوں تک ترسیل میں بھی خراب نہیں ہوتی۔اس کے علاوہ خربوزہ کی قسم راوی ،مٹر کی سرسبزاور شلجم کی پرپل ٹاپ قابل ذکر ہیں جبکہ مرچ ، لہسن اور دیگر سبزیات پر تحقیقی کام جاری ہے۔وزیر زراعت نے فصلوں ، تیلدار اجناس اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی