ایل ڈی اے ایک ارب 30کروڑ روپے سے قرطبہ چوک سے لبرٹی چوک تک سگنل فر ی راستہ تعمیر کریگا ،

دو انڈر پاسز ‘ سات یو ٹرنز اورپیدل چلنے والوں کے لئے چار اوور ہیڈ برج بنائے جائینگے‘چار ماہ میں مکمل ہوگا، ٹھوکر نیا زبیگ سے واپڈا ٹاؤن تک سدرن بائی پاس کی بہتری کا منصوبہ 17کروڑ روپے سے مکمل کیا جائے گا

ہفتہ 7 فروری 2015 20:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک ارب 47کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں دو بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے تعمیراتی کمپنیوں کو کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیئے ہیں ۔ ان منصوبوں میں ایک ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے قرطبہ چوک جیل روڈ سے لبرٹی چوک مین بلیوارڈ گلبر گ تک 7 کلو میٹر طویل سگنل فر ی راستے کی تعمیر اور 17کروڑ روپے سے ٹھوکر نیا زبیگ چوک سے واپڈا ٹاؤن گو ل چکر تک ساڑھے پانچ کلو میٹر طویل سدرن بائی پاس رو ڈ کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں ۔

قرطبہ چوک جیل رو ڈ سے لبرٹی چوک مین بلیوارڈ گلبرگ تک سگنل فر ی بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز دو ہفتوں میں ہو گاجو 4ماہ میں مکمل کیا جائے گا - گزشتہ روز ٹینڈر کے ذریعے منصوبے پر عمل درآمد کا کنٹر یکٹ حبیب کنسٹرکشن سروسز کو ایوارڈ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹینڈر نگ میں چا ر کمپنیوں این ایل سی ‘ زیڈ کے بی ریلائبل ‘ حبیب کنسٹرکشن سروسز اور آئی کین نے حصہ لیا ۔

سگنل فری منصوبے کے تحت دو انڈر پاس اور پانچ یو ٹرنز تعمیربنائے جائیں گے -پہلا انڈر پاس شا د مان چوک پر چائنہ چوک سے شا دمان مارکیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک کے لئے تعمیر کیا جائے گا -اس کی گہرائی 3.1میٹر ہو گی-دوسرا انڈرشیر پاؤ پل سے جیل روڈ جانے والی ٹریفک کے لئے پہلے فوارے کے قریب تعمیر کیا جائے گا -5.1میٹر گہر ے اس فل ڈیپتھ انڈر پاس سے ہر طرح کی ٹریفک گزرسکے گی - منصوبے کے تحت اس راستے میں سات سگنل فری یو ٹرنزتعمیر کئے جائیں گے - پانچ یو ٹرنز جیل روڈ پر ایڈن سنٹر چوک‘ شادمان چوک ‘ پی آئی سی چو ک‘کینال برج ‘ ظفر علی روڈ اور فوارہ چوک جبکہ دو یوٹرنز مین بلیوارڈ گلبرگ پر مین مارکیٹ چوک اور ظہور الہی روڈ کراسنگ پر بنائے جائیں گے - اس راستے پر پیدل چلنے والوں کے لئے مختلف مقامات پر چھے کرو ڑ روپے کی لاگت سے چار اوور ہیڈ برج بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی