وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے آزاد کشمیر کو ایجوکیشن سٹی بنایا اور تعمیر وترقی کا جال بچھا دیا‘الیاس چوہدری‘شازیہ اکبر

موجودہ پی پی پی حکومت ایک بارپھرتعلیمی پیکج لارہی ہے ہم نے آزادکشمیرمیں تعلیم،صحت، تعمیروترقی کوفوکس رکھاہے

اتوار 8 فروری 2015 11:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) آزادکشمیرکے وزراء وزیرتعلیم سکولزمیاں عبدالوحید،مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری،وزیرماحولیات شازیہ اکبرنے کہاہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے خطہ کے اندر بھٹوشہیدوبی بی شہیدکے ویژن کی تکمیل کرتے ہوئے آزادکشمیرکوجہاں ایجوکیشن سٹی بنایاوہاں تعمیروترقی کاجال بچھادیا-چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میںآ نے والی نسلوں کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائینگے پی پی پی کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو،شریک چیئرمین آصف علی زرداری،میڈیم فریال تالپور بھی کشمیریوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں آزادکشمیرمیں ماضی میں بھی پی پی پی حکومت نے تعلیمی پیکج دیاتھاجس کے تحت ہزاروں اساتذہ بھرتی ہوئے تھے اب موجودہ پی پی پی حکومت ایک بارپھرتعلیمی پیکج لارہی ہے ہم نے آزادکشمیرمیں تعلیم،صحت، تعمیروترقی کوفوکس رکھاہے کشمیرکی آزادی ہماری منزل ہے طلبہ تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبردو میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کی صدارت ڈی ای اوصدیقہ نورنے کی مہمان خصوصی وزیرتعلیم سکولزمیاں عبدالوحیدتھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض زاہدہ شریف نے سرانجام دیئے تقریب سے ضلعی صدرپی پی پی عبدالقیوم قمر،ایڈمنسٹریٹربلدیہ چوہدری الیاس،کوآرڈنیٹرمقبول گورسی،سرپرست اعلیٰ آزادکشمیرسکولزآفیسرزہیڈماسٹرایسوسی ایشن سیداکرم شاہین،چوہدری امیرکابل، محترمہ صدیقہ نور ودیگرنے بھی خطاب کیاوزیرتعلیم سکولزمیاں عبدالوحیدنے کہاکہ پی پی پی آزادکشمیرحکومت کی ترجیحات میں کشمیرکی آزادی،تعلیم،صحت اورتعمیروترقی شامل ہیں اس مقصدکے لیے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پی پی پی حکومت نے انقلابی اقدامات کیے ہیں ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے ادارے بنائے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے نصیب میں یہ بات آئی کہ انہوں نے آزادکشمیرکوکیڈٹ کالج،ملٹری کالج،میڈیکل کالج اوریونیورسٹیزدیں کوٹلی کی عوام کومکمل یونیورسٹی دی گئی ان سب کاکریڈٹ پی پی پی آزادکشمیرحکومت کوجاتاہے انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو،آصف علی زرداری ،میڈیم فریال تالپور خطہ کی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں وہ اس سلسلہ میںآ زادکشمیر حکومت اورپارٹی قیادت کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں انہوں نے اساتذہ کوہدائت کی کہ وہ طلبہ کی تعلیم وتربیت کی طرف خصوصی توجہ دیں اپنی حاضری کویقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ تعلیمی پیکج کے تحت میرٹ پراساتذہ بھرتی کرینگے مشیرحکومت وامیدواراسمبلی محمدالیاس چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدآزادکشمیرکے سرسیداحمدخان،شیرشاہ سوری،کمال اتاترک ہیں جنہوں نے نوجوانوں کے لیے شعورکے دروازے کھولتے ہوئے تعلیمی اداروں کاجال بچھایااس بات کاکریڈٹ پاکستان پیپلزپارٹی کوجاتاہے پہلی باربھٹوشہیدنے کیڈٹ کالج پلندری میں قائم کروایاپھروزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے آزادکشمیرمیں تین میڈیکل کالجز،پانچ یونیورسٹیزدیں میرپورکے لیے ملٹری کالج منظورکروایاڈڈیال کے لیے کیڈٹ کالج منظورکروایاانہوں نے کہاکہ آج آزادکشمیرکے میں تعمیروترقی کے بڑے بڑے منصوبوں پرکام جاری ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدقوم کے مسیحاہیں انہوں نے ہمارے مخالفین کے پاس کوئی نظریہ منشورنہیں بس وہ کرپشن کرپشن کی رٹ لگائے ہوئے ہیں کرپشن توماضی میں ہوئی اگرکسی نے اس بات پرمناظرہ کرناہے تواس کے لیے پیپلزپارٹی کاادنیٰ ساجیالاحاضرہے انہوں نے کہاکہ کسی کواپنی قیادت پرکیچڑاچھالنے کی اجازت نہیں دونگا میں پارٹی کاادنیٰ جیالاہوں قیادت کے خلاف تنقیدکاجواب بھرپوراندازمیں دونگا،انہوں نے کہاکہ تعلیمی پیکج لارہے ہیں اورمیرٹ پرنوجوانوں کوروزگاردینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدور،طلبہ،کسان،محنت کش اورعام آدمی کی جماعت ہے پی پی پی میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے پاکستان اورجمہوریت کے لیے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاآج پاکستان میں جمہوریت شہیدبی بی اورشہیدذوالفقارعلی بھٹوکے لہوکے صدقے ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کاانقلاب لایاکشمیرکی آزادی ہماری منزل ہے چیئرمین بلاول بھٹو پاکستان کامستقبل ہیں وزیرماحولیات شازیہ اکبرنے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکشمیری قوم کے مسیحاہیں ان کی قیادت میںآ زادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنائینگے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کاعمل جاری ہے پارٹی منشورکے مطابق آزادکشمیرکی عوام کوسہولیات ان کی دہلیزپردے رہے ہیں آزادکشمیرمیں میڈیکل کالجز،کیڈٹ کالجزاوریونیورسٹیزان سب کاکریڈٹ پی پی پی کوجاتاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی