ہم بیرسٹر کے شانہ بشانہ تحریک انصاف کو آزادکشمیر کی بڑی سیاسی پارٹی میں بدل دیں گے‘چوہدری ذوالفقار

بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف میں شامل ہو کر پسے ہوئے طبقات کی بھرپور نمائندگی کا حق ادا کیا ہے

اتوار 8 فروری 2015 12:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف میں شامل ہو کر پسے ہوئے طبقات کی بھرپور نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ہم بیرسٹر کے شانہ بشانہ تحریک انصاف کو آزادکشمیر کی بڑی سیاسی پارٹی میں بدل دیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری ذوالفقار آف ٹھارہ ڈڈیال نے اپنے ایک بیان میں کیا چوہدری ذوالفقار کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے فریال تالپور اور چوہدری ریاض کے اشاروں پر ناچنے والوں نے کشمیری قوم کو بے توقیر کر دیا ہے حلقہ ایل اے ون سے عوامی نمائندگی کے دعویدار وزیر اوقاف محمد افسر شاہد صرف زبانی جمع خرچ میں ہی مصروف رہتے ہیں جبکہ عملی طور پر تحصیل برکی رابطہ سڑکیں کھنڈرات کے مناظر پیش کررہی ہیں وزیر موصوف اور ان کے چمچے صرف مال بناؤ پالیسی پر گامزن ہیں اس بار الیکشن میں پیپلز پارٹی والوں کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا بیرسٹرسلطان محمود ایک قومی رہنما ہیں جو ملکی وبین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی بہترین نمائندہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں چوہدری ذوالفقار کا کہنا تھاکہ عمران خان پاکستان میں انقلاب اور آزادی کا ایسا نشان بن چکا ہے جس پر عوام کو اندھا اعتماد ہے عمران خان کی طلسماتی شخصیت نے جاگیر داروں، سرمایہ داروں اور لینڈ مافیا کی نہ صرف نیندیں حرام کر دی ہیں بلکہ عوام کو ایک منظم مربوط پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے احسان عظیم کیا ہے انھوں نے کہا کہ میں تقریباً ایک سال سے تحریک انصاف کا کارکن ہوں اور آج میرا سر فخر سے بلند ہو چکاہے کہ ہمارے اس قافلے میں قائد کشمیر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ان کے ساتھی شامل ہو چکے ہیں انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں غریب اور پسے ہوئے طبقے کی جیت یقینی ہو گی اور پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کا بول بالا ہو گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی