وزارت صحت سندھ اور جناح اسپتال و قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے ملازمین پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا میاب،

جناح و این آئی سی اسپتال ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس جاری اور2012ء سے ایک انکریمنٹ دینے کی منظوری

پیر 9 فروری 2015 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) وزارت صحت سندھ اور جناح اسپتال و قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے ملازمین پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا میاب ہو گئے ،جناح و این آئی سی اسپتال ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس جاری کرنے اور2012ء سے ایک انکریمنٹ دینے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ نیورو سرجری کے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے آئندہ ایک سے دو روز میں سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کر دی جائے گی جس کے بعد تقریبا100ملازمین کی مستقلی کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا ۔

اس حوالے سے جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے اطفال کے ملازمین پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے میڈیا ترجمان سید امیر حسین شاہ نے بتایا کہ پیر کو صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر اور اسپیشل سیکریٹری صحت خالد شیخ سے ان کے آفس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں حاجی گل سعید ،زریاب حیات ،زیتون اختر ،حاجی عبدالوہاب ،فیصل چوہدری اور دیگر نے ملاقات کی اس موقع پر انتظامیہ نے ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی کے سنا اور حل نکالنے کے ساتھ ادارے کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سید امیر حسین شاہ کے مطابق انتظامیہ نے جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے اطفال کے ملازمین کے زیر التواء مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے حوالے احتجاجی کال واپس لے لی ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ترجمان سید امید حسین شاہ نے حکومت کی جانب سے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روزگار دیا ہے ہم حکومت کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی