خیبرپختونخوا اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 2007-08 کے دوران مفتی محمود میموریل ہسپتال میں خریدی گئی 4 لاکھ 79 ہزار وپے کی ادویات کا ریکارڈ نہ ہونے کا سخت نوٹس،

مذکورہ رقم کی ریکوری کے احکامات جاری کردیئے

منگل 10 فروری 2015 21:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سال 2007-08 کے دوران مفتی محمود میموریل ہسپتال میں خریدی گئی 4 لاکھ 79 ہزار وپے کی ادویات کا ریکارڈ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ رقم کی ریکوری کے احکامات جاری کردیئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایم پی اے و سابقہ وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی کے زیر صدارت صوبائی اسمبلی کی کانفرنس روم میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران اسمبلی سید جعفر شاہ ، ارباب اکبر حیات خان اور محمود خان بھیٹنی کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی امجد علی ، سیکرٹری صحت مشتاق خان ، ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر پرویز کمال کے علاوہ محکمہ آڈٹ ، قانون اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی نے اپنے اجلاس میں مالی سال 2011-12 میں قائم کردہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں سے متعلق آڈٹ پیروں پر تفصیلی بحث کی ، مفتی محمود ہسپتال کے معاملات کی جانچ پڑتال کے دوران کمیٹی نے مذکورہ ہسپتال کے ایم ایس کی جانب سے سال 2007-08 کے دوارن 4 لاکھ79 ہزار روپے کی ادویات کی خریداری اور بعدازاں ان ادویات کا ریکارڈ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ رقم متعلقہ حکام سے ریکوری کرکے کمیٹی کو مطلع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

قائمقام چیئرمین پی اے سی ایم پی اے شوکت علی یوسفزئی نے سیکرٹری صحت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت صحت کے دوران صوبے کی ہسپتالوں میں ایک بلین روپے تقسیم کئے گئے تھے تاکہ مذکورہ رقم سے مختلف ہسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کے لئے ادویات خریدی جائیں جبکہ اس ضمن میں کچھ شکایات سنی جارہی ہیں لہٰذا انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ جاری کردہ فنڈز کا بغور جائزہ لیں کہ آیا یہ فنڈز اپنے مقاصد کے حصول پر درست طور پر خرچ ہورہے ہیں یا نہیں اور اگر کہیں خامیاں ہوں تو ان کو دور کیا جائے۔اجلاس میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد اور بنوں میڈیکل کمپلیکس بنوں کے معاملات کی بھی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی