بند کریں
صحت صحت کی خبریںمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے عائشہ منزل سے مزارقائد تک ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 11/02/2015 - 14:11:50 وقت اشاعت: 11/02/2015 - 13:50:59 وقت اشاعت: 10/02/2015 - 23:31:45 وقت اشاعت: 10/02/2015 - 23:19:43 وقت اشاعت: 10/02/2015 - 23:18:27 وقت اشاعت: 10/02/2015 - 22:56:23 وقت اشاعت: 10/02/2015 - 22:36:32 وقت اشاعت: 10/02/2015 - 21:51:03 وقت اشاعت: 10/02/2015 - 21:43:06 وقت اشاعت: 10/02/2015 - 21:38:09 وقت اشاعت: 10/02/2015 - 20:41:27

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے عائشہ منزل سے مزارقائد تک ریلی نکالی گئی،

عمران خان کو دماغی علاج کی ضرورت ہے،الطاف حسین کیخلاف مزید نازیبا زبان استعمال کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا، کارکنان ، , پاکستانیو جان لو،عمران خان رانگ نمبر ہے،قوم کو رانگ سائیڈپرلے جایا جارہا ہے، پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے، حیدر عباس ، , الطاف حسین سے محبت کامطلب جہالت، منافقت اورغلامی سے نفرت کا اظہار ہے،ایسے لوگ ہر دور میں ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے، , عمران خان نے کراچی اورمہاجروں کیساتھ دشمنی کی،عمران خان کس منہ سے منڈیوں کی بات کررہے ہیں، لوگ تواپنے بچوں کوگلے سے لگاتے ہیں،خالد مقبول، , عوام کاسمندرعمران خان کی غیرمہذب زبان کاجواب دینے کیلئے جمع ہے،عمران خان کوالطاف بھائی کے کردارپرمناظریکی دعوت دیتے ہیں،فاروق ستار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منگل کو اپنے قائد الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے عائشہ منزل سے مزارقائد تک ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین،بچوں،بزرگوں اورکارکنوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔رابطہ کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں نے موٹر سائیکل پر ریلی میں شرکت کی۔ خواتین بھی اپنے قائد سے یکجہتی کے اظہار کے لئے پیش پیش رہیں۔

ریلی کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شاہراہ قائدین پہنچے۔ رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامر خان اور حیدر عباس رضوی نے موٹر سائیکل پر ریلی میں شرکت کی۔ شاہراہ قائدین پر جلسے کا اہتمام کیا گیا جہاں خواتین اور بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اس بات کا حق نہیں کہ وہ ان کے قائد کی توہین کرے۔ خواتین نے کہا کہ عمران خان کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔

اگر انہوں نے الطاف حسین کے خلاف مزید نازیبا زبان استعمال کی تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور جوائنٹ انچارج رابطہ کمیٹی خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستانیو جان لو! عمران خان رانگ نمبر ہے،عمران خان قوم کو رانگ سائیڈپرلیجارہا ہے، پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے،لکھ دوپاکستان کے درودیواروں پر کہ عمران خان رانگ نمبر ہے،وقت کی قید میں جکڑے ہوئے لوگوں سن لو، الطاف سمٹا ہے نہ سمٹے گا۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ یہ اجتماع الطاف حسین سے محبت کیلئے ہے کسی سے نفرت کے اظہار کیلئے نہیں ہے، الطاف حسین سے محبت کامطلب جہالت، منافقت اورغلامی سے نفرت کا اظہار ہے،ایسے لوگ ہر دور میں ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے، 1978سے لوگوں کی خواہش رہی ہے کہ الطاف حسین کو تحریک سے جدا کیا جاسکے، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو کوئی طاقت الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتی،لوگوں کے اصل چہروں کو بے نقاب کرنا الطاف حسین کی تحریک کاکام ہے،پاکستانیو جان لو، عمران خان رانگ نمبر ہے،قوم کو اس دھوکے پر اہلیان کراچی نہیں جانے دیں گے،چلوکہ منزل بلارہی ہے،پاکستان کوبچانے کیلئے آخری معرکہ شروع ہونے کوہے۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ پوراپاکستان خوش نصیب ہے کہ انہیں قائدکی صورت میں الطاف حسین میسر ہے،منافقت کی دکانیں بند ہونے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا دوست، اپنا بھائی کہنے اور سیاسی حمایت کرنے والا بھی دہشت گرد ہے، دہشت گردوں کیحامیوں کوبھی فوجی عدالتوں میں پیش کیاجائے،دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سینٹربابرغوری نے کہا کہ عمران خان نے کراچی اورمہاجروں کے ساتھ دشمنی کی،عمران خان کس منہ سے منڈیوں کی بات کررہے ہیں، لوگ تواپنے بچوں کوگلے سے لگاتے ہیں،عمران خان تم اپنی بچی کو بھی گلے سے لگالو،جوآدمی اپنی بیٹی کوانصاف نہ دے سکے وہ کون سے انصاف کی بات کررہاہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خط کوہم عدالت میں جھوٹاثابت کرکے دکھائیں گے،سب جانتے ہیں کپتانی کے دورمیں عمران خان نے کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ کیاکیا،عمران خان نے جاوید میانداد کو ریکارڈ نہیں توڑنے دیا اور اننگز ڈکلیئر کر دی۔

بابرغوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایسی گورننس ہے کہ سانحہ پشاور ہو گیا،کراچی میں کہیں آگ لگتی ہے توالطاف بھائی جاگتے ہیں، خالدمقبول، بابرغوری، فاروق ستار کو وہاں بھیجتے ہیں،اب کراچی والے تحریک انصاف کاجلسہ کیاجلسی بھی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کوکہتے ہیں اپناسرمایہ پاکستان منتقل کریں،ایم کیوایم ایف آئی ٹی بھگت چکی ہے، اب جے آئی ٹی بھی بھگت لیگی،ایک طرف سانحہ پشاورہوااورایک طرف عمران خان شادی کررہے تھے،عمران خان اپنے بچوں کوپاکستان منتقل کریں،کارکن ڈٹے رہیں،کوئی سوچتاہے کہ الطاف بھائی سے دورہوجائیں یہ ہونہیں سکتا۔

فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کاسمندرعمران خان کی غیرمہذب زبان کاجواب دینے کے لیے جمع ہے،عمران خان کوالطاف بھائی کے کردارپرمناظریکی دعوت دیتے ہیں،ہم میں سے ہرایک الطاف حسین ہے،آج ریلی میں شریک افرادنے اعلان کیاہے کہ الطاف الطاف آئی ایم الطاف۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی محبت عوام میں پھیلانا چاہتے ہو تو صرف 6مہینے کیلئے بیرون ملک چلے جاو،ہماری مجبوری تھی کہ الطاف بھائی کوبیرون ملک رہنا پڑا،الطاف بھائی کا یہ کردار ہے کہ انہوں نے اپنے دشمن سے بھی محبت کی ہے۔

فاروق ستارنے کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کو قائد سے الگ کرنے کی بات کی، ہمارے آباو اجداد نے پاکستان بنایا، لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی بیٹی کو ان سے ملانے کے لیے یہاں آئے ہیں،ہم قائد سے الگ نہیں ہوسکتے لیکن عمران خان تم اپنی بیٹی سے مل لو،اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بیٹی کوباپ سینہ ملادیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ الطاف بھائی 20سال سے بیرون ملک ہیں لیکن پارٹی متحد ہے،عمران خان بیرون ملک گئے توان کی پارٹی میں صرف انتشار ملے گا،کل بھی لندن گئے تھے تو منہ کالا ہوا، آج بھی لندن جاؤ گے تو منہ کالا ہو گا،اس محاذآرائی کا مقصد پاکستان کی تاریخ کی سب سے اہم جنگ کو متاثر کرنا ہے،وہ دور ہے تو کیا ہوا، اس نعرے کا جواب کوئی دیدے تو سیاست چھوڑدوں گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان طالبان کو بچانے کیلئے قومی یکجہتی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،طالبان نے عمران خان کی انتخابی مہم چلائی،تم نے پہلے بھی تیر آزمایا اور ہم نے جگر آزمایا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ہماری آج کی ریلی میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگ ملیں گے، آج کی یہ ریلی اوراس کے شرکاچندگھنٹوں کے نوٹس پرنکلیں ہیں، ہماری ریلی میں ایسی بڑی گاڑیاں نہیں ملیں گی جیسی اسلام آباد میں آتی تھیں۔فیصل سبزواری نے کہا کہ جو خالی کرسیوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلائے ایسے شخص کو کیا کہیں گے، آپ انصاف کا ذکر کرتے ہیں تو انصاف کی بات بھی کریں،آپ نے آج تک پاکستانیوں اور پاکستان کیلئے انصاف نہیں کیا، غریب کے بچے کو آپ نے ٹکٹ نہیں دیا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ عمران خان نے ہر لیڈر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ اگر ایم کیو ایم کے جلسے بندوقوں کے زور پر دکھائے جاتے ہیں تو کیا دھرنا توپوں کے زور پر دکھایا گیا؟۔فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص کہے کہ وہ کبھی نائن زیرو نہیں گیا وہ سب سے بڑا جھوٹاہے، ستمبر 1996 میں ایسا کلپ موجودہے جس میں وہ نائن زیرو میں موجود ہیں اور تعریف کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے اپنی پارٹی میں الیکشن کرائے، آپ نے جھوٹ بولا کہ آپ غریبوں کو اسمبلیوں میں لائیں گے،آپ نے کہا کہ طالبان ہماریناراض بھائی ہیں، طالبان عمران خان کے بھائی ہیں، طالبان نے لاکھوں لوگوں کو مارا۔ روف صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان نے عمران خان کو الیکشن جتوایا،برطانوی اخبارات عمران خان کو پلے بوائے لکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی عادتیں بچپن سے ہی خراب ہیں۔

10/02/2015 - 22:56:23 :وقت اشاعت