خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں ایک اور بلڈ بینک کاآغاز کر دیا گیا،

خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام قائم ہسپتالوں میں انتہائی کم فیس پر غریب و متوسط طبقے کا علاج کیا جارہاہے ،ڈاکٹر نصرت شوکت

بدھ 11 فروری 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے تحت کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیزز میں بلڈ بینک کا آغاز کردیا گیا ۔ بلڈ بینک کا افتتاح ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر نصرت شوکت ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار اور قمر منصور نے کیا اور بلڈ بینک میں موجود بلڈ ٹیسٹنگ مشینوں اور بین الاقوامی طر ز کے آلات کا جائزہ لیا۔

افتتاحی تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،حق پرست سینیٹر عبد الحسیب خان، اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد ، ارشد وہرہ ،ایم کیوا یم خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ،پرنسپل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور چیف ٹرسٹی وقار کاظمی، ڈپٹی چیف ٹرسٹی احمد علی، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج فاروق جمیل و اراکین ، معروف ڈاکٹرز ،شعبہ طب سے وابستہ طلباء و طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بلڈ بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نصرت شوکت نے کہا کہ خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام قائم اسپتالوں ، فارمیسیوں اور بلڈ بینکس میں انتہائی کم قیمت پر غریب و متوسط طبقے کے خاندانوں کا علاج کیاجارہا ہے جبکہ انتہائی مفلس افراد کیلئے مفت سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی بلا امتیاز رنگ ونسل جاری ہے۔ ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا کہ انسانی تاریخ ہے کہ انسانوں میں ایک طبقہ لوگوں کا خون چوستا ہے جبکہ دوسرا طبقہ اپنا لہو دیکر انسانیت کی خدمت کرتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلڈ بینک کو بنانے کا مقصد بھی الطاف حسین کے وژن کے مطابق صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ، معاشرت اور سیاست کی خدمت ہو یا زلزلے ،سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت ہو اس میں کراچی اور کراچی کے عوام کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور اسی طرح آج بھی پاکستان کی بقا ء کیلئے لڑی جانیوالی جنگ ”ضرب عضب “ میں ہم نے افواج پاکستان کی حمایت کی ہے ۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو ہمیشہ سے یہ باور کراتے آرہے ہیں کہ کراچی پاکستان کی معیشت میں 70فیصد ریونیو کا حصہ فراہم کرتا ہے اور اگر اس شہر کوسہولیات کی فراہمی میں نظر انداز کر دیا جائے تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان میں مثبت تبدیلی کی خواہش مند ہے جو ملک میں علم و ترقی کی روشنی عام کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک کو عالمی سطح پر ترقی یافتہ بنایا جاسکے ، اگر ایم کیو ایم کے منشورکے مطابق ریفارمز ہو جائیں تو پاکستان کا غریب ہاری ،مزدور، کسان اور تعلیم یافتہ فرد ملک کے منتخب ایوانوں میں ہوگا اور ملک ترقی کی منازل طے کر لے گا۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے بلڈ بینک کے افتتاح پر الطاف حسین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے سیاسی جماعت کے قیام سے قبل خدمت خلق کا آغازکیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے رضا کار انسانیت کی خدمت کیلئے موجود ہوتے ہیں اور اب اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے تحت خدمت خلق والینٹئر سروس کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جس میں فائر فائٹرز، ریسکیو عملہ کے والینٹئرز بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلدہی کے کے وی سمیت کے کے ایف کی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی ملک کے دیگر حصوں میں بڑھایا جائے گا اور لاہور ، ملتان ، کوئٹہ ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی بلد بینکس و دیگر فلاحی سرگرمیوں کا آغا زکیا جائے گا ۔حق پرست سینیٹر عبد الحسیب خان نے کہا کہ الطاف حسین نے قرآن وسنت کی روشنی میں خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا اور ہمیشہ غریبوں کی خدمت کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو بھی بلا امتیاز رنگ ، نسل ، مذہب ، زبان ، علاقہ عوامی خدمت کی تعلیمات دیں ۔

انہوں نے کہا کہ کے آئی ایچ ڈی میں شروع کیا جانے والا یہ بلڈ بینک شہر کے بہترین بلڈ بینکس میں سے ایک ہوگاجو عوام کی بلا امتیاز خدمت کرے گا۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے رضا کار الطاف حسین کی ہدایت پر دن رات انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کے کے ایف کی جانب سے مختلف فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں اور آج بلڈ بینک کا آغاز خدمت کے اسی شعار کی ایک کڑی ہے ۔

ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ بلڈبینک میں انتہائی کم فیسوں پرعوام کو جدید ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور یہاں سے بلا امتیاز غریب و متوسط طبقے کی خدمت کی جائے گی ۔وقار کاظمی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی کونے میں قدرتی آفات ہوں یا اور کوئی ناگہانی صورتحال خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے رضاکارہم وطنوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاوٴنڈیشن اپنی فلاحی سرگرمیوں سے ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کی خدمت کررہی ہے او ر اسی سلسلے میں حیدر آباد میں خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے جدید خطوط سے آراستہ میٹرنٹی اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جو اندرون سندھ کے تمام گاوٴں گوٹھوں میں بسنے والے عوام اس سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ڈپٹی چیف ٹرسٹی خدمت خلق فاوٴنڈیشن احمد علی نے کہاکہ انسانیت کی خدمت جنت کے راستوں کا ایک راستہ ہے لیکن لوگ اتنی آسان سی بات نہیں سمجھتے ۔

انہوں نے کہا کہ خدمت خلق بلاشبہ انسانیت کی خدمت کر رہاہے اور ہم بہت جلد خدمت خلق کے مزید اداروں کا کراچی کے مختلف علاقوں میں آغاز کریں گے۔چیف پتھولوجسٹ خدمت خلق فاوٴنڈیشن پروفیسر صابر نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاوٴنڈیشن کا مطلب دراصل صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی ہدایت پر قائم ہونیوالے بلڈبینک کو بین الاقوامی طرز کی جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جو بلا امتیاز غریب و متوسط طبقے کے عوام کو انتہائی کم قیمت میں سہولیات فراہم کرے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی