اسلام آباد میں ڈینگی کیسزمیں مسلسل اضافہ ، ڈینگی کے مزید 23 کیس رپورٹ

منگل 12 ستمبر 2023 14:48

اسلام آباد میں ڈینگی کیسزمیں مسلسل اضافہ ، ڈینگی کے مزید 23 کیس رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2023ء) اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 23 کیس رپورٹ ہوئے۔ منگل کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 23کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 288 ہو گئی۔

(جاری ہے)

رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہونے والے مریضوں میں 69فیصد مرد،31 فیصد خواتین شامل ہیں ۔اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے شہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد93 ہوگئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 2 مریض،کیپٹیل ہسپتال میں 3،شفا انٹرنیشنل میں ایک ، فیڈرل جنرل ہسپتال میں 28، بے نظیربھٹو ہسپتال 13،ہولی فیملی ہسپتال 79، ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی21 اور دیگر ہسپتالوں میں 141 مریض زیر علاج ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu