بند کریں
صحت صحت کی خبریں عمران خان نے اختلافات بھلا کربچوں کی صحت کے لیے وفاقی حکومت سے اتحاد کر لیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/02/2015 - 16:50:18 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 16:17:11 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 14:56:37 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 14:18:54 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 14:13:01 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 12:10:15 وقت اشاعت: 12/02/2015 - 23:45:43 وقت اشاعت: 12/02/2015 - 23:04:18 وقت اشاعت: 12/02/2015 - 22:25:22 وقت اشاعت: 12/02/2015 - 22:22:33 وقت اشاعت: 12/02/2015 - 22:09:46

عمران خان نے اختلافات بھلا کربچوں کی صحت کے لیے وفاقی حکومت سے اتحاد کر لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2015ء)چیئرمین تحریک انصاف عمر ان خان نے کہاہے کہ بچوں کی صحت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اس لیے وفاقی حکومت سے سیاسی اختلافات بھلا کر صحت کا اتحاد مہم کا آغاز کیاہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ صحت کا اتحاد مہم شروع کرنے میں یونیسف ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بلگٹیس فاﺅنڈیشن تعاون کر رہی ہیں کیونکہ پاکستان میں پولیو رو ز بروز بڑھتا ہی جار ہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ بہت زیادہ سیاسی اختلافات ہیں لیکن بچوں کی صحت سے زیادہ کچھ نہیں ہے اسی لیے تمام اختلافات کو ایک طرف رکھ کر وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صحت کا اتحاد مہم کا آغاز کیاہے اس لیے خیبر پختون خواہ کے گورنر کا بھی تعاون حاصل ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ پروگرام پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

13/02/2015 - 12:10:15 :وقت اشاعت