بند کریں
صحت صحت کی خبریںخیبرپختونخوااورفاٹامیں صحت کااتحادکے نام سے مہم کاآغازکردیاگیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/02/2015 - 21:27:35 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 19:10:14 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 18:57:03 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 18:54:33 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 18:46:07 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 17:30:08 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 16:50:18 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 16:17:11 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 14:56:37 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 14:18:54 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 14:13:01

خیبرپختونخوااورفاٹامیں صحت کااتحادکے نام سے مہم کاآغازکردیاگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوااور فاٹا میں بچوں کو نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دینے کیلئے ، ًصحت کا اتحاد ً کے نام سے مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔عمران خان نے مہم کا آغاز سروسز ہسپتال پشاور میں کیا،اس موقع پر ،ترجمان عمران خان عمر چیمہ،سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر،وزیر صحت شہرام ترکئی بھی موجود تھے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت،پاک فوج اور وفاقی حکومت نے صوبے میں بچوں کی بیماریاں کیخلاف اتحاد کر لیا ہے اور صوبے وفاٹا سے پولیو سمیت دیگرموذی بیماریوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔انھوں نے کہا کہ گورنر مہتاب عباسی نے بھی اس ضمن میں پوری سپورٹ دینے کا کہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر موجود بچوں کو ویکسین نہیں ملی ،صوبائی حکومت نے فی الحال 2.2ملین عارضی طور پر نقل مکانی کرنیوالے بچوں میں سے 0.3ملین بچوں کیلئے ویکسی نیشن کا بندوبست کیا ہے ۔واضح رہے کہ مہم کے دوران صوبے اور فاٹا کے لاکھوں بچو ں کو پولیس سمیت نو موذی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی جائیگی۔

13/02/2015 - 17:30:08 :وقت اشاعت