2015جنرل ہسپتال میں ڈینگی علاج کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کرلی: پروفیسر انجم حبیب وہرہ،

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت میں رواں برس بھی ڈینگی کو شکست دیں گے: پرنسپل پی جی ایم آئی، میڈیکل سٹاف کی تربیت اور عوامی آگاہی کیلئے تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز بدستور جاری رہیں گے، ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس صلاحیت اور ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں،یہ بات غیر ممالک کے طبی ماہرین نے بھی تسلیم کی ہے

جمعہ 13 فروری 2015 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ اللہ کے فضل اور شعبہ طب سے وابستہ افراد کی دن رات محنت کے نتیجے میں گذشتہ تین سالوں (2012 تا 2014) کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا جنرل ہسپتال آنے والے تمام مریض صحتیاب ہوئے اور 2015میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے بارے میں میڈیکل سٹاف کی تربیت اور عوامی آگاہی کے لیے پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ میں تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی مہم پورا سال جاری رکھنے اور ماحول کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس صلاحیت اور ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں۔

یہ بات غیر ممالک کے طبی ماہرین نے بھی تسلیم کی ہے ۔وزیر اعلی نے ہمارے ہاں دستیاب اسی صلاحیت اور ٹیلنٹ کو اچھے طریقے سے استعمال کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ ڈینگی کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ثابت ہوا ہے اور آنے والے برسوں میں بھی یہ ادارہ شہریوں کو ڈینگی سمیت ہر وبا سے بچانے میں پیش پیش رہے گا۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی متحرک اور ہمہ گیر قیادت میں پنجاب میں ڈینگی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو جس طرح تمام محکموں، اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے جانفشانی سے محنت کر کے کامیاب بنایا اس کا اعتراف دیگر ممالک کے ماہرین نے بھی کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائشیاجہاں ڈینگی سالہا سال سے مسئلہ بنا ہوا ہے ان ملکوں کے طبی ماہرین کا بجا طور پر کہنا ہے کہ اگر 2011ء میں شہباز شریف بروقت اقدامات نہ کرتے توہزاروں انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا تھا۔پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ اس امر کاکریڈٹ وزیر اعلی شہباز شریف کو جاتا ہے کہ جن ممالک سے ہم نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مدد لی تھی اب وہ ہم سے اس سلسلے میں مدد مانگ رہے ہیں

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی