بند کریں
صحت صحت کی خبریں پولیو ورکرز کی ٹیم پر حملہ ،گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق،پولیو ورکر زخمی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/02/2015 - 16:11:03 وقت اشاعت: 14/02/2015 - 14:25:19 وقت اشاعت: 14/02/2015 - 13:28:12 وقت اشاعت: 14/02/2015 - 12:21:59 وقت اشاعت: 14/02/2015 - 11:50:22 وقت اشاعت: 14/02/2015 - 11:32:56 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 23:43:58 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 23:43:32 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 23:28:12 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 23:21:05 وقت اشاعت: 13/02/2015 - 23:07:23

پولیو ورکرز کی ٹیم پر حملہ ،گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق،پولیو ورکر زخمی

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)لنڈی کوتل کے علاقے شین پوخ میں نامعلوم افراد کی پولیو ورکر کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک اور پولیو ور کر زخمی ہو گیاہے ۔دہشت گردوں نے ایک بار پھر پولیو ورکرز کی ٹیم کو نشانہ بناتے ہوئے پولیو ورکرز کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کرگاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے اور پولیو ورکر کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے ۔سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

14/02/2015 - 11:32:56 :وقت اشاعت