ہندوستانی ملوں کے فضلے سے پاکستان کو شدید خطرات

شہریوں کی صحت، زرعی نقصان کے علاوہ ایوی ایشن انڈسڑی کو 2 ارب روپے سالانہ کا نقصان موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہ ملکوں میں پاکستان 10ویں نمبرپر میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ

اتوار 15 فروری 2015 13:49

ہندوستانی ملوں کے فضلے سے پاکستان کو شدید خطرات

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) ہندوستان کی کوئلے سے چلنے والی اسٹیل ملز سے پیدا ہونے والی زہریلی دھند سے پاکستانی شہریوں کی صحت، زرعی نقصان کے علاوہ ملک کی ایوی ایشن انڈسڑی کو 2 ارب روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے۔میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے نائب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کا گذشتہ روز ہونے والی ایک پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ گذشتہ سال انٹر گورمنٹل پینل آن کلائیمیٹ چینج (آئی پی سی سی) کی پیش کی گئی رپورٹ میں پاکستان میں آئندہ سالوں میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے ملک بھر کے سائنسدانوں نے اپنی اپنی تفصیلی معلومات پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں 10ویں نمبر ہے جو موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہونگے جبکہ کسی بھی قسم کی تبدیلی ہم پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

سمندری پانی کے بڑھاوں کے حوالے سے غلام رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحل گذشتہ سالوں کے قابلے میں سمندری طوفانوں کی زد میں ہیں اور اس خطرے میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود 8 ہزار 123 گلیشیئرز میں سے 8 ہزار گلیشیئرز میں اضافہ تاہم باقی گلیشیئرز پگل رہے ہیں اور سیاچن کا گلیشیئرز دنیا میں سب سے زیادہ جلدی پگلنے والا گلیشیئرز ہے۔

غلام رسول کا کہنا تھا کہ مون سون کے وقت میں تبدیلی کی وجہ سے پاکستانی دریاوں میں سیلاب میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے علاقے خشک سالی کا سامنا کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مون سون میں تبدیلی سے کاشتکاری بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے دو ہی ڈیم موجود ہیں منگلہ اور تربیلہ، ان کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی 35 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔چھوٹے ڈیموں کی حمایت کرتے ہوئے غلام رسول کا کہنا تھا کہ 'یہ اب ہم پر ہے کہ ہم پانی کو ذخیرہ کرے یا سیلابوں کی صورت میں اپنی زمینوں اور لوگوں کو نقصان برداشت کرنے پر مجبور کریں

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی