ایف بی آر اور این ایل سی کے درمیان ٹیکس تنازع میں شدت آگئی

وزارت قانون نے معاملے پراسٹیک ہولڈرزکاموقف جاننے کے لیے 24فروری کو اجلاس طلب کرلیا

اتوار 15 فروری 2015 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آٓر) اور نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی)کے درمیان انکم ٹیکس چھوٹ کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔وفاقی حکومت نے این ایل سی کوانکم ٹیکس سے چھوٹ دینے کے حوالے سے قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے معاملہ لا ڈویژن کو بھجوادیا ہے۔ اس ضمن میں ” دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے انکم ٹیکس چھوٹ کے حوالے سے نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی) کو ٹیکس چھوٹ کی قانونی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے 24 فروری کو اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ اس سے قبل 12 فروری کو اجلاس بلایا گیا تھا جو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

تاہم اس بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ نیشنل لاجسٹک سیل کے ساتھ ٹیکس سے چھوٹ کا معاملہ کافی دیر سے چل رہا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے این ایل سی سے اربوں روپے کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لیے متعدد مرتبہ کوششیں کی جا چکی ہیں جو ناکام ثابت ہوئی ہیں کیونکہ نیشنل لاجسٹک سیل کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق این ایل سی کو انکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر طے کرنے کے لیے یہ معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا گیا ہے اور وزارت قانون اس معاملے پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا موقف سننے کے بعد قانون کی درست طور پر تشریح کرے گی اور اپنی رائے دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لا ڈویژن کی رائے کے بعد این ایل سی کے ذمے واجب الادا اربوں روپے کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ دستاویز کے مطابق 24فروری کے اجلاس کے لیے کابینہ ڈویڑن، منصوبہ بندی و ترقیات ڈویڑن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو لیٹر ارسال کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بلایا جانے والا اجلاس منصوبہ بندی و ترقیات ڈویڑن کے حکام کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

تاہم اب یہ اجلاس 24فروری کو سہ پہر 3 بجے بلایا گیا ہے لہٰذا مذکورہ اجلاس میں فریقین متعلقہ ریکارڈکے ہمراہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس مسئلے پر فریقین کے موقف کے بعد معاملے کو طے کیا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی