لندن میں ڈاکٹروں نے 1600 انسانی دلوں کو ڈیجیٹل شکل میں ایک کمپیوٹر پر ذخیرہ کرلیا

پیر 16 فروری 2015 12:57

لندن میں ڈاکٹروں نے 1600 انسانی دلوں کو ڈیجیٹل شکل میں ایک کمپیوٹر پر ذخیرہ کرلیا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء)لندن میں ڈاکٹروں نے 1600 انسانی دلوں کو ڈیجیٹل شکل میں ایک کمپیوٹر پر ذخیرہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذخیرے کا مقصد ہے کہ مریضوں کے جین کے ساتھ دل کی تفصیلی معلومات کا موازنہ کرکے نئے علاج ایجاد کیے جائیں۔رپورٹ کے مطابق ہیمر سمتھ ہسپتال میں میڈیکل کونسل کے کلینیکل سائنسز سنٹر کے سائنسدانوں نے 1600 مریضوں کے دل کی تھری ڈی تفصیلات اکٹھا کی ہیں اور ہر ایک رضا کار سے ان کی جینیاتی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ڈکلان او ریگن جو اس مطالعے میں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ اس نئے طریقے میں معمول کی طبی جانچ کے مقابلے میں بہتر امکانات موجود ہیں۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کی جین اور دل کی بیماری کے درمیان بہت پیچیدہ رشتہ ہے اور ہم ابھی تک ان کے بارے میں جاننے کی کوشش میں لگے ہیں تاہم دل کی واضح تھری ڈی تصویر کی صورت میں ہمیں امید ہے کہ اس سے دل کی بیماری کے اسباب کو سمجھنے میں اضافہ ہوگا اور ہم مریض کو بروقت صحیح علاج فراہم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اتنے زیادہ اعداد و شمار کے اکٹھا کرنے کا سبب یہ ہے کہ ان کا موازنہ کیا جائے اور بیماری کی وجہ کے مشترک اسباب کا پتہ چلایا جائے۔انھوں نے کہا کہ اکثر بیماری کے آغاز کی علامت بہت ہلکی ہوتی ہے اور اس کی شناخت مشکل ہوتی ہے تاہم کمپیوٹر اس کی شناخت کرنے بہت حساس ثابت ہوا ہے اور اس کی مدد سے علامت کو مرض میں تبدیل ہونے سے پہلے شناخت کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی