پی ٹی آئی کرپشن اور تعصب سے پاک معاشرے کی خواہاں ہے‘ ہم نوجوانوں کو معاشرے میں بااختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کی تعمیروترقی کیلئے بہترین کردارادا کر سکیں‘بنیادی صحت اور بنیادی تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘ آزاد کشمیر میں عمران خان کے ویژن کی روشنی میں بہت جلد فلاحی حکومت قائم ہونے والی ہے‘ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں خواتین اور نوجوان جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں‘تحریک انصاف کے نظریات اور فلسفہ نوجوان نسل اور خواتین میں انتہائی مقبول ہے

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کاتقریب سے خطاب

منگل 17 فروری 2015 17:34

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کرپشن اور تعصب سے پاک معاشرے کی خواہ ہے۔ ہم نوجوانوں کو معاشرے میں بااختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کی تعمیروترقی کے لیے اپنا بہترین کردارادا کر سکیں۔ اسی طرح ہم بنیادی صحت اور بنیادی تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

آزاد کشمیر کے اندر چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن کی روشنی میں بہت جلد فلاحی حکومت قائم ہونے والی ہے۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں خواتین اور نوجوان جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ کیونکہ تحریک انصاف کے نظریات اور اس کا فلسفہ نوجوان نسل اور خواتین میں انتہائی مقبول ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی ضلع میرپور کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری قمر نے کی۔ جبکہ اس موقع پر ضلعی صدر قمر چوہدری،ضلعی صدر بھمبر چوہدری آصف ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پروسیم وٹاجنرل سیکرٹری،سرفراز سینئر نائب صدر میرپور، فاران چوہدری سٹی صدر ، عاطف ایڈووکیٹ سٹی صدر برنالہ، حامد ناصر سٹی صدر بھمبر، راجہ مقصود نائب صدر بھمبر، فاروق ڈسٹرکٹ جوئنٹ سیکرٹری بھمبر، قیصر محمود، نثار احمد یونین کونسل دورہ، انجینئر زبیر احمد صدر یونین کونسل کلری ،بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے میڈیا ایڈوائزر نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

ضلعی صدر قمر چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو تحریک انصاف میں بھرپور انداز سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی شمولیت سے تحریک انصاف کے نظریے اور ویژن کو مزید تقویت ملے گی۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن بھرپور انداز میں حصہ لیں گے ۔ انشا ء اللہ پی ٹی آئی ہی میرپور سے ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مزید کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی میں رہ کر ساڑھے تین سال کرپشن اور ناانصافی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔ لیکن نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مک مکاؤ کی وجہ سے میری یہ جدوجہد بے سود رہی۔ اس کے بعد میں نے تحریک انصاف کے نظریے اور فلسفے سے متاثر ہو کر اس جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ اب اس جماعت کے پلیٹ فارم سے قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر کرپشن اور ناانصافی کے خلاف بھرپور جدوجہد کر کے یہاں پر ایک ایسی حکومت قائم کریں گے جو حقیقی معنوں میں لوگوں کو انصاف فراہم کر سکے۔

نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے ، مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ تحریک انصاف میں نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد نہ صرف موجود ہے بلکہ اس جماعت کی اصل طاقت اور قوت ہی نوجوان نسل ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ جس نظریے اور جس تحریک کو نوجوانوں کی حمایت حاصل ہو وہ ہر میدان میں کامیاب و کامران ٹھہرتی ہے۔ نوجوانوں کے علاوہ تحریک انصاف میں بہت بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے۔

خواتین ہماری آبادی کے نصف سے بھی زیادہ ہیں۔ ہم معاشرے میں خواتین کو بھی بااختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ معاشرتی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔دریں اثناء چوہدری واجد آف نہال اور چوہدری شوکت نے آج یہاں میرپور میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری واجد نے کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نہ صرف بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہے ہیں بلکہ وہ میرپور کے مسائل کے حل پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

ہم انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔بعدازاں مسلم کانفر سٹی میرپور کے نائب صدر چوہدری باؤ مقبول نے بھی مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک تقریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری باؤ مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ہم مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور میرپور کے عوامی مسائل کے حل کے لئے انکے ساتھ ہیں۔

قبل ازیں مسلم کانفرنس کے سابق امید وار اسمبلی عبدالستار نے بھی مسلم کانفرنس چھوڑ کر اپنے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔عبدالستا رنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو اس ضمنی انتخاب میں کامیاب کراکے یہ ثابت کردیں گے کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری ہی میرپور کے بڑے اور حقیقی لیڈر ہیں اور ہم انکی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ ***

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی