گلوبل الائنس کے اعلیٰ سطحی وفد کی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات،سیکرٹری صحت نے وفد کو بریفنگ دی

بدھ 18 فروری 2015 13:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں ویکسین کے ذریعے ( وی پی ڈی ) کنٹرول ہونے والے امراض کی روک تھام کیلئے روٹین ایمونائزیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ای پی آئی سمیت صحت کے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے چیف سنٹر ہیلتھ روڈمیپ کے تحت ٹھوس اور عملی اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا ہے۔

انہوں نے یہ بات گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمونائزیشن (گاوی ) کے جنیوا سے آئے ہوئے 25رکنی اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر برکلے کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ میں مشیر صحت اوراعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر حسن، سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک، پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر، سپیشل سیکرٹری خزانہ احمد رضا سرور، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے گاوی کے وفد کو پنجاب میں بچوں اور حاملہ خواتین کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ای پی آئی کے تحت روٹین ایمونائزیشن کی کوریج کو مزید بہتر بنانے، ویکسینیٹرز کی نئی آسامیاں پیدا کرنے، ویکسینیٹرز کی اینڈرائیوڈ فون کے ذریعے مانیٹرنگ کے نظام، ویکسین ٹریننگ سسٹم، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ، روٹین ایمونائزیشن اور پولیو مہم کے مائیکرو پلاننگ کو فول پروف بنانے کے اقدامات، تھرڈپارٹی کے ذریعے جانچ پڑتال اور دیگر امور کے بارے بریفنگ دی۔

سیکرٹری صحت نے بتایا کہ حکومت حفاظتی ٹیکوں کی ویکسین کی خریداری کیلئے سالانہ 1192ملین روپے خرچ کر رہی ہے۔ شہروں کے مضافاتی علاقوں کیلئے 4ہزار لیڈی ہیلتھ کمیونٹی ورکرز بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔جواد رفیق ملک نے بتایا کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں بیماریوں کی روک تھام اور ماں بچہ کی صحت کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا بہت اہم کردار ہے اور اب شہروں کے مضافاتی علاقوں کو کور کرنے کیلئے لیڈی ہیلتھ کمیونٹی ورکرز بھرتی کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (VLMIS) کو صوبے کے مزید 23ڈسٹرکٹ تک توسیع دی جا رہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے گاؤی کے چیف ایگزیکٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ای پی آئی پروگرام کے تحت ویکسین ذخیرہ کرنے کیلئے یونیسف کے تعاون سے لاہور اور ملتان میں ویئر ہاؤسز تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ چین کی حکومت نے 36اضلاع کیلئے 36ریفریجریٹر کیئریرز فراہم کئے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے مزید بتایا کہ پنجاب میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے چیف منسٹر ہیلتھ روڈمیپ کے تحت خصوصی اقدامات پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے علاوہ ادویات کی 100فیصد فراہمی یقینی بنانے اور مانیٹرنگ کے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کئے جا رہے ہیں جنہیں خصوصی مراعات دینے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے دے دی ہے۔

اس موقع پر گاوی (GAVI) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر برکلے نے کہا کہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام (EPI)اور ویکسین کے ذریعے کنٹرول (VPD) ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے سلسلہ میں گاوی اپنا تعاون جاری رکھے گا اور اس تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی