ژوب ،پولیو ورکرز ،لیویز اہلکاروں کے دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل کیخلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی کال پر مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال

بدھ 18 فروری 2015 16:56

ژوب( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) دہشتگردوں کے ہاتھوں ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں مبینہ طور پر بے دردی سے سے قتل ہونے والے پولیو ورکر اور لیویز اہلکار وں کی بہیمانہ قتل کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی کال پرشہر میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاوُن ہڑتال شہرکے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے شہرسنسان فضاء سوگواربعد ازاں مرکزی جامع مسجد سے جمعیت (نظریاتی ) اور مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا اللہ داد کاکڑ،پشتون خوا میپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضااور دیگر رہنماوں کی قیادت میں ایک بہت بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا جلوس میں 17ہزار کے قریب لوگ شریک تھے جلوس کے تمام شرکاء نے بازوں پر سیا ہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی اور ہاتھوں میں سیاہ جنڈے اُٹھا رکھے تھے جلوس کا ایک سرامرکزی جامع مسجد جبکہ دوسرا سرا مولاناسید شمس الدین شہید چوک سے بھی اگے تھا جلوس کے شرکاء جس میں لواحقین بھی شامل تھے کے جذباتی اور دل خراش نعروں سے پورا شہر گونج اُٹھا شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس تھابعد میں ایک احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی صد ر جلسہ رضا محمد رضا،مولانا اللہ داد کاکڑ،حاجی قاضی خوستی،حاجی جمعہ رحیم ،نواز خان کاکڑ،اجمل اعوان،داودخان ،مفتی حبیب اللہ ودیگر نے اغواء کے بعد شہید ہونے والے پولیو ورکرزاور لیویز اہلکار وں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ شہدا اس شہر کاافتخار ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس شہرکو کسی صورت دہشگردی قبول نہیں اور نہ یہ چند شر پسند عناصر اس شہر کو یرغمال بنا سکتے اور نہ اپنے علاقوں کو قتل گاہ بننے دینگے انہوں نے کہا کہ لالچ کی وجہ سے شاہد کچھ لوگ اس جنگ کو پیشہ بنانا چاہتے ہیں لیکن اُن کو سوچنا چاہے کہ اسی طرح وزیریستان میں بھی لوگ ورغلائے گئے تھے لالچ دیا گیا تھا لیکن آج وزریرستان کے لاکھوں انتہائی غیرت مند لوگ در بہ در اور بے گھر ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ آج اس عظیم جلسہ نے ثابت کردیا ہیں کہ ہم ایک ہے اور ھمارا غم بھی ایک ہے اور نہ ہم اس قسم کے بزدلانا کاراوایئوں سے اپنے فرایض سے پیچھے ہوسکتے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوم کی جان و مال کی مکمل حفاظت کی ذمہ داری اُن پر عائد ہوتی جس میں انہوں نے بھر پور کوتاہی بھرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مکمل ژوب ڈویژن 27ہزار مربہ کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے جس کی حفاظت کے لئے پانچ سو اہلکار سوچ سے بالا تر ہے انہو ں نے کہا ہماری دفاع ھماری جان و مال کی حفاظت کا ذمہ دار کمشنر ژوب ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر،بریگیڈیرژوب ،کمانڈنٹ ایف سی چیف آف آرمی سٹاف ،آئی جی ایف سی ریاست اور حکومت کی ذمداران کی ہے جنہیں ہر صورت ہو یقینی بنائے عوام کھبی بھی بد امنی نہیں چاہتی امن وامان کے لئے ہر تعاون کو ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہاواضح رہے ژوب کی پر امن فضاء میں خلل ڈالنے والے کھبی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے کراردادیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی فریضہ کو ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیو اہلکاروں اور لیویز اہلکاروں کے لوحقین کوفوراً معاوضہ جو حق بنتا ہے دیا جائے اور ملازمتیں دی جائے اُن کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے ،کاشغر تا گودر روٹ کو واپس پرانے روٹ پر بحال کیا جائے یہ رستہ بالکل محفوز ہے جسے جان بوجھ کر غیر محفوظ نہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ژوب شیرانی کی عوام باہمی اتفاق واتحادسے ہر قسم کی دہشت گردی اور دہشتگردوں کے خلاف ہر محاذ پر متحد ہے ۔

(جاری ہے)

آخر میں قومی شہدا کیلئے اجتماعی دعا بھی کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی