امام بارگاہوں کو ٹارگٹ کر کے ملک میں فرقہ وارنہ آگ لگانے کی سازش ہو رہی ہے ‘ڈاکٹر طاہر القادری،

راولپنڈی دھماکہ کی مذمت ،شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

بدھ 18 فروری 2015 21:13

امام بارگاہوں کو ٹارگٹ کر کے ملک میں فرقہ وارنہ آگ لگانے کی سازش ہو رہی ہے ‘ڈاکٹر طاہر القادری،

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے راولپنڈی امام بارگاہ میں ہونیوالے دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد حکمران قومی ایکشن پلان کو نافذ کرنے میں سنجیدہ ہی نہیں ورنہ قوم ہر روز اپنے کندھوں پر اپنے پیاروں کے جنازے نہ اٹھاتی ۔انہوں نے کہاکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ امام بارگاہوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمران اور دہشت گرد پاکستان کی بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں ۔انہوں نے شہدائے کے لواحقین دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ۔انہوں نے واقعہ کے فوری بعد عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان کو امدادی سرگرمیوں اور خون کے عطیات دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر شہر دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔

دہشت گرداہم شہروں میں کارروائیوں کر کے جعلی حفاظتی اقدامات کو بے نقاب کر رہے ہیں ۔نام نہاد جمہوری حکومت ملک اورعوام کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی،خرم نواز گنڈا پورنے دہشت گردی کی یکے بعد دیگرے وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا نہیں مل سکتا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی