راولپنڈی ، کری روڈ پر واقع امام بارگا قصر سکینہ کے باہر دھماکہ 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

صدر ممنون حسین و زیر اعظم نواز شریف کی دھماکے کی مذمت ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت ، مذموم کارروائیاں عوام حکومت اور پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ، صدر،وزیر اعظم ، مجرمان جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ، حملہ آور کی عمر 20سے 25سال ہوسکتی ہے ، سرائیلی میں بات کررہا تھا،عینی شاہد یوسف ، دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروہ جنداللہ نے قبول کرلی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ بڑھایا جائے، وحدت المسلمین ، مجلس وحدت المسلمین،شیعہ علما کونسل اور تحفظ عزاداری کونسل کا (آج)ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

بدھ 18 فروری 2015 21:37

راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں کری روڈ پر واقع امام بارگا قصر سکینہ کے باہر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے  صدر ممنون حسین  و زیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذموم کارروائیاں عوام حکومت اور پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں  مجرمان جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

بدھ کی شب راولپنڈی میں ہائی وے کے قریب کری روڈ پر حملہ آور وں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کرتے ہوئے واقع امام بارگاہ قصر سکینہ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم خودکش حملہ آور کو امام بارگاہ میں داخل ہونے سے روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے و الوں میں غلام حسین اور عبد الشکور شامل ہیں عینی شاہدین نے بتایا کہ امام بارگاہ میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی نمازیوں نے امام بارگاہ کا مرکزی گیٹ بند کردیا جس کے بعد حملہ آور نے دستی بم سے حملہ کیا اور وہ خود بھی اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا اور اس کی خودکش جیکٹ بھی نہ پھٹ سکی تاہم حملہ آور زندہ نہیں رہا سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کی لاش کو قبضے میں لیکر جیکٹ کو ناکارہ بنایا ذرائع کے مطابق حملہ آور لاش قابلِ شناخت ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا نے اپنی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حملہ آور کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے تلاش کر نے کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت نماز مغربین جاری تھی عینی شاہد نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے غلام حسین سیکیورٹی گارڈاورعبدالشکورنمازی تھے عینی شاہد نے بتایا کہ بیرونی دروازے پر3افرادتلاشی لے رہے تھے ان پرحملہ آونے فائرنگ کی۔

عینی شاہدنے بتایا کہ جیسے حملہ آور نے اندر آنے کی کوشش کی تو میں نے لوگوں کو مسجد سے باہر نکلنے کیلئے کہا انہوں نے بتایا کہ حملہ کے وقت مسجد میں 35سے 40افراد موجود تھے عینی شاہد محمد یوسف کے مطابق حملہ آور کی عمر 20سے 25سال ہوسکتی ہے اور یہ سرائیکی میں بات کررہا تھا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جن میں ایم الطاف حسین، سید سخاوت اور ساجد علی شاہ شامل ہیں۔

کری روڈ پر دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں پاک فوج کے جوانوں کو بھی امام بارگاہ کے اطراف تعینات کردیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروہ جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دھماکا شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے بدلے کے طور پر کیا گیا۔

واقعہ کے بعد مجلس وحدت المسلمین،شیعہ علما کونسل اور تحفظ عزاداری کونسل نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے (آج) جمعرا ت کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحات میں ملوث دہشتگردوں کوگرفتارکیاجائے انہوں نے کہاکہ گزشتہ10سال سے کہہ رہے ہیں کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کیاجائے انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں امام بارگاہ پرحملے کاچوتھاواقعہ ہے رہنماؤں نے واقعے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ وہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ بڑھائیں انہوں نے کہاکہ اگر دہشتگردوں کو لگام نہ دی گئی تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائیگا حکومت اس قسم کی گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

صدر ممنون حسین  وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی صدر او روزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ مذموم کارروائیاں عوام  حکومت اور پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں انہوں نے واضح کیا کہ مجرمان جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے ادھر چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر علی بلوچ ،سینٹ میں قائدایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق  صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب  وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید  وزرائے اعلیٰ میاں شہباز شریف  قائم علی شاہ  ڈاکٹر عبد المالک  گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد  گور نر خیبر پختون خوا سردار مہتاب خان عباسی وفاقی وزراء پرویز رشید  خواجہ سعد رفیق  چوہدری نثار علی خان  خواجہ آصف  شاہد خاقان عباسی  انجینئر بلیغ الرحمن  سائرہ افضل تارڑ  عابد شیر علی اسحاق ڈار  وزیر اعظم کے پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی  ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک  مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف  پیپلز پارٹی کے سرپرست بلاول بھٹو زر داری  سابق صدر آصف علی زر داری  آصف علی زر داری کی صاحبزادیاں آصفہ بھٹو زر داری  بختاور بھٹو زر داری  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف  سابق صدر آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف  مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین  پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی  ترجمان شیریں مزاری  پیپلز پارٹی کے رہنما شیریں رحمن  سینیٹر رضا ربانی  اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ  ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی  ڈاکٹر فاروق ستار  عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل  غلام احمد بلور  سینیٹر زاہد خان  جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق  جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد نقو ی سمیت متعدد سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی