چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور طارق فضل چوہدری کے بھائیوں سمیت 59 افراد پولیس ٹاؤٹ نکلے،فہر ست جا ری،اے آ ئی جی اسلام آباد نے بھی تصدیق کر دی

جمعرات 19 فروری 2015 13:11

چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور طارق فضل چوہدری کے بھائیوں سمیت 59 افراد پولیس ٹاؤٹ نکلے،فہر ست جا ری،اے آ ئی جی اسلام آباد نے بھی تصدیق کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بھائیوں سمیت 59 پولیس ٹاؤٹوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جو عوام الناس سے پیسے لے کر پولیس افسران کو دیتے ہیں اور اس کے بدلے ان سے غیرقانونی کام کروائے جاتے ہیں۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے فہرست جاری کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان پولیس ٹاؤٹوں میں پیپلزپارٹی‘ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے راہنماؤں سمیت معروف ارب پتی کاروباری شخصیات‘ پراپرٹی ڈیلرز اور قبضہ گروپوں کے سربراہ شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق اس سلسلے میں اے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی جانب سے آئی جی‘ ایس ایس پی اسلام آباد‘ تمام زونل پولیس افسران اور ایس ڈی پی اوز کو سرکاری مراسلہ بھی بھیجا گیا تھا جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ یہ پولیس ٹاؤٹ لوگوں سے پیسے وصول کرکے پولیس افسران کو دیتے ہیں اور اس کے بدلے ان سے غیرقانونی کام کروائے جارہے ہیں لہٰذا ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان افراد کو تھانوں کے اندر داخل نہ ہونے دیا جائے۔

(جاری ہے)

اگر کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او اور محرر کیخلاف کارروائی کی جائے گی نیز تمام تھانہ جات بھی ان افراد پر کڑی نطر رکھیں۔ اے آئی جی سلطان اعظم تیموری کی جانب سے جاری مذکورہ بالا مراسلے میں چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کے بھائی سید سبط حسن شاہ عرف سبطی کا دو مرتبہ نام درج ہے جبکہ اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بھائی چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ سکنہ بنی گالا اور تحریک انصاف اسلام آباد کے راہنماء خرم نواز کا نام بھی شامل ہے۔

مراسلے کے مطابق غوری ٹاؤن مالک‘ قبضہ گروپ راجہ علی اکبر اور ان کے شراکت دار عبدالرحمن و دیگر ساتھی جاوید بھٹی سکنہ کورال‘ جاوید نائیک‘ چوہدری خالد سکنہ سہالہ چودھریاں‘ پراپرٹی ڈیلر کامران کاکا خیل سکنہ جی الیون‘ امجد سکنہ ایف الیون فور کو پولیس کا خاص ٹاؤٹ لکھا گیا ہے۔ اسی طرح گولڑہ شریف کے نذیر اور نثار‘ دوا خان نامی افغان باشندہ جوکہ چونگی نمبر 26 میں رہائش پذیر ہے‘ سبزی منڈی کا دکاندار جہانداد شاہ‘ آئی الیون کچی آبادی کا شیر خان‘ حاجی ظریف سکنہ ڈھوک پراچہ‘ عبدالغفار افغانی سکنہ بے نظیر چوک‘ الف خان سکنہ سبزی منڈی‘ راجہ اشتیاق سکنہ ڈھوک جیلانی‘ حاجی ظفر اور حاجی ناصر سیری چوک بھارہ کہو‘ چودھری منظور نمبردار کیانی روڈ بھارہ کہو‘ ناصر منظور کا نام بھی مراسلے میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں حاجی فولاد چراہ‘ راجہ کوثر سہالی‘ راجہ اعجاز پنڈ بیگوال‘ راجہ اشرف کورال‘ ذوالفقار نٹ سواں کیمپ‘ بابو زبیر سہالی‘ قدرت اللہ افغانی جی الیون مرکز میں چاول اور قہوہ بیچتا ہے‘ ابراہیم اور ارشد جوکہ سبزی منڈی میں ہوٹل کرتے ہیں‘ صلاح الدین جی 13 میں مقیم اقبال‘ سید پور میں مقیم پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والا امجد بٹ‘ حافظ رمضان اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز‘ بلیو ایریا میں راجگان کے نام سے کاروبار کرنے والا راجہ عمار‘ بلا کرسچین جو پٹرول پمپ کا ملازم ہے‘ شفیق عرف چیکو آبپارہ میں ہوتا ہے‘ امین مسیح خاکروب سکنہ فرانس کالونی‘ بہادر خان مسلم کالونی‘ غلام اصغر نمبردار‘ محفوظ عرف مودی‘ ماندلہ شاہدرہ اسحق ولد غلام فرانس کالونی ایف سیون فور‘ وہاب عباسی‘ راجہ فیصل گوکینہ تلہاڑ‘ محمد بخش مسلی سکنہ میرا بادیہ جی الیون‘ ڈیوڈ مسیح‘ طارق مسیح سکنہ ہنسہ کالونی جی ایٹ‘ الماس عباسی ولد حاجی اسم داد‘ راجہ زبیر اور راجہ شعیب‘ عاشر مسیح سکنہ میرا بادیہ‘ یوسف مسیح ایچ نائن شاپر کالونی‘ پادری مسیح‘ بھولا سائیکل والا‘ امنان منشی بھی پولیس ٹاؤٹ ہیں جو لوگوں سے پیسے وصول کرکے تھانہ آئی نائن کو دیتے ہیں۔

مراسلے کی تصدیق اے آئی جی سلطان اعظم تیموری سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے اسکی تصدیق کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی