سینیٹ الیکشن ،الیکشن کمیشن میں کاغذات کی سکروٹنی کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم کی طبیعت خراب ہوگئی ،طبی امداد کے لئے ایمبولینس کو طلب کر لیا گیا

جمعرات 19 فروری 2015 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات کی سکروٹنی کے دوران مسلم لیگ(ن)کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔طبی امداد کیلئے ایمبولینس کو طلب کر لیا گیا۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری تھا کہ اس دوران الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبد القیوم کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا کہ انہوں نے12 کروڑ روپے اثاثے ظاہر نہیں کئے اس کے لئے جواب داخل کرائیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران عبدالقیوم کی طبعیت خراب ہوگئی اور فوری طور پر اسے دوسرے کمرے میں لے جایا گیا اور طبی امداد کے لئے ریسکیو کی ایمبولینس کو طلب کر لیا گیا تاہم کچھ ہی دیر عبدالقیوم کی طبیعت بہتر ہوگئی ۔واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما عبد القیوم دل کے مریض بھی ہیں جس کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہوئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے کہا کہ ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے میری طبیعت کی خراب ہونے کے حوالے سے خبریں نہ پھیلائی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور الیکشن کمیشن نے میرے کاغذات نامزدگی پر جو اعتراضات اٹھائے ہیں ہم ان کا جواب داخل ضرور کرائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی