فری لیورٹرانسپلانٹ اینڈ ٹیلی میڈیسن کیمپ 22-23فروری کو پاک ہیلتھ کیئر شاہ جمال میں ہوگا

کیمپ میں سرگنگارام ہسپتال دہلی انڈیاکے معروف لیورٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹرواسودیوان مریضوں کا مفت معائنہ اور مرض کی تشخیص کریں گے لیور ٹرانسپلانٹ کے معروف انڈیاکے پانچوں ہسپتالوں گنگارام‘اپالو‘فورٹس ‘ میڈنٹا اور BLKکے ڈاکٹرز سے ٹیلی میڈیسن کا آغازبھی کردیاگیاہے ، ہرتین ماہ بعد ہونے والے اس دوروزہ کیمپ میں سندھ اور بلوچستان جیسے دوردراز سے آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں ‘ڈاکٹر عزیز الرحمن

جمعرات 19 فروری 2015 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) پاک ہیلتھ کیئر شاہ جمال میں جگرکی پیوندکاری اور ٹیلی میڈیسن کا مفت کیمپ اتوار 22اور سوموار23فروی 2015کو ہوگا جس کیلئے پاکستان بھرخصوصاً پنجاب ‘بلوچستان اور سندھ کے مریضوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے کیمپ33کے شاہ جمال میں پاک ہیلتھ کیئر سنٹر میں منعقد ہوگا یادرہے کہ انڈیاکے پانچ بڑے ہسپتال گنگارام‘اپالو‘فورٹس ‘ میڈنٹا اور BLKمیں لیور ٹرانسپلانٹ کی سہولیت دستیاب ہے اور ان ہسپتالوں میں باقاعدہ لیورٹرانسپلانٹ کے بڑے شعبے موجود ہیں پاک ہیلتھ کیئر سنٹرنے پاکستان میں پہلی مرتبہ ان ہسپتالوں سے ٹیلی میڈیسن کا آغازکیاہے جس میں ان پانچوں ہسپتالوں کے لیورٹرانسپلانٹ سرجن سے ویڈیوکالنگ کے ذریعہ مریض کا معائنہ اور تشخیص کے ساتھ ساتھ ٹیلی میڈیسن کاآغازکیاگیاہے اتوار اور سوموارکو لگائے جانے والے کیمپ میں انڈیاکے ممتازسپیشلسٹ ڈاکٹرز واسودیوان مریضوں کا معائنہ کریں گے کیمپ میں اب تک 200سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے اس حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے پاک ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرمیاں عزیز الرحمن نے کہاکہ ٹیلی میڈیسن کے آغازسے مریض اور اس کے ڈونر کو اب علاج سے قبل چیک اپ ودیگر لوازمات کیلئے انڈیاجانے کی ضرورت نہیں ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ سے ان کا چیک اور ادویات ویڈیوکانفرنس کے ذریعے سے ہوجائے گی اس سے مریضوں کا نہ صرف پیسہ بچے گا بلکہ وقت بھی بچے گاانہوں نے کہاکہ جگر کی پیوندکاری کا عمل انتہائی پیچیدہ مشکل اور مہنگاہے ہم اس حوالہ سے سہولیات فراہم کرنے کا عمل شروع کئے ہوئے ہیں اس سلسلہ میں جہاں تک ممکن ہوامریضوں کے لیورٹرانسپلانٹ میں اپنی ایکسپرٹیزفراہم کررہے ہیں اور پاکستان میں ہماراواحد ادارہ ہے جہاں جگر کی پیوندکاری کے حوالہ سے انڈین ڈاکٹرزکی او پی ڈی کرائی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ ہر تین ماہ بعد یہ کیمپ منعقد کیاجاتاہے ا ور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھاجائے گا انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مخیر حضرات آگے آئیں اور اس کارخیرمیں اپنا کرداراداکریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی