صدر گوگیرہ ،بیوی نے گھریلو نا چاقی پر خاوند کو مبینہ طور پر زہر ملا دودھ پلا کر مار ڈالا،

بیوی نے خاوند کی طبی موت کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی ،پولیس نے قاتل بیوی کو گرفتار کر لیا

جمعرات 19 فروری 2015 23:26

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) پانچ بچوں کی ماں نے گھریلو نا چاقی پر خاوند کو مبینہ طور پر زہر ملا دودھ پلا کر مار ڈالا ،بیوی نے اپنے خاوند کی طبی موت کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی لیکن مقتول کے منہ سے نکلنے والی جھاگ اور اس کے نزعی بیان نے بھانڈا پھو ڑ ڈالا پولیس نے قاتل بیوی کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ قائم پورہ عزیز یعقوب ٹاؤن کے رہائشی رمضان عرف کالے کی زبیدہ نامی عورت سے دس سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس دوران ان کے ہاں پانچ بچے پیدا ہوئے زبیدہ کی رمضان سے دوسری شادی تھی وہ گھریلو اخراجات پورے نہ کرنے پراکثر اپنے خاوند سے لڑائی جھگڑا کرتی رہتی تھی۔

گزشتہ رات زبیدہ نے اپنے خاوند رمضان کو دودھ میں زہر ملا کر پلا ڈالا جس کے پینے سے اسکی حالت غیر ہو گئی ۔جو نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر سے باہر نکلنے کی کوشش میں دورازے کے سامنے گر گیا جس کو اہل علاقہ کے رہائشی افراد نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس نے بیان دیا کہ اس کو اس کی بیوی نے کوئی زہریلی چیز کھلائی ہے۔ رمضان ایک گھنٹہ بعد ہسپتال میں چل بسا پولیس نے مقتول رمضان کے بھائی شوکت کی درخواست پر زبیدہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو