پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ، حفاظتی ٹیکوں کا عمل تیز کیا جائیگا، وزیر اعظم
جمعہ 20 فروری 2015 17:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، پسماندہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کا عمل تیز کیا جائے گا ، عالمی اداروں کی امداد آئندہ نسلوں کے تحفظ پر خرچ کی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینیشن کے عالمی ادارے کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو اہمیت دیتی ہے ۔ زچہ بچہ کی مناسب نگہداشت اولین ترجیح ہے ۔(جاری ہے)
18ویں ترمیم کے بعد صحت کے معاملات صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں ۔ حفاظتی ٹیکوں کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ۔ پولیو کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے ۔
چاروں صوبوں میں پولیو پروگرامز پر کام جاری ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو ورکرز کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی بچوں کو پولیو ویکسینیشن دی جا رہی ہے ۔ وفد نے انسداد پولیو مہم میں وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی اور وزارت صحت کی کوششوں کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔Browse Latest Health News in Urdu
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر
صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں ملیریا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ