جنرل ہسپتال میں رائے ونڈ کے رکشہ ڈرائیور کے ہاں 4 بچوں کی بیک وقت پیدائش ،

زچہ اور نومولود روبصحت ، اہل خانہ نے اللہ کا شکر ادا کیا ، ڈاکٹروں کو دعائیں ،مریضوں میں مٹھائی تقسیم ، چاروں بچوں کا وزن اوسطاً ڈیڑھ سے دو کلو گرام ہے ،پیدائش بھی قبل از وقت ہوئی ، ڈاکٹر نائلہ یاسمین

جمعہ 20 فروری 2015 21:08

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) جنرل ہسپتال لاہور میں جمعتہ المبارک کو رکشہ ڈرائیور کی بیوی کے ہاں بیک وقت چاربچوں کی پیدائش ہو ئی - نومولود بچوں میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے جو اپنی ماں سمیت رو بصحت ہیں - اہل خانہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بروقت علاج کرنے پر ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کو دعائیں دیں- خوشی کے اس موقع پر مریضوں اور ان کے لواحقین میں مٹھائی بھی تقسیم کی ،تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے رہا ئشی رکشہ ڈرائیور خالد کی 30 سالہ بیوی نازیہ کو گزشتہ صبح ساڑھے تین بجے ایل جی ایچ لایا گیا جہاں لیبر روم کے طبی عملے نے اسے بلا تاخیر زندگی بچانے والی ضروری ادویات دیں اور علاج شروع کیا جس کے بعد اس نے چار بچوں کو جنم دیا - اسسٹنٹ پروفیسر آف گائنی ڈاکٹر نائلہ یاسمین اور ڈاکٹر روبینہ نے ڈلیوری کی نگرانی کی جو نارمل طریقہ سے مکمل ہوئی - چاروں بچوں کا وزن اوسطاً ڈیڑھ سے دو کلو گرام ہے اور ان کی پیدائش بھی قبل از وقت ہوئی- ڈاکٹر نائلہ یاسمین نے اس بارے میں بتایا کہ بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ان کے کیریئر کا پہلا واقعہ ہے جبکہ یورپ میں تو اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ایسا کبھی کبھار ہوتا ہے ، یہ اللہ کا انعام ہے،بچوں کے باپ رکشہ ڈرائیور خالد نے بتایا کہ پہلے وہ اپنی بیوی کو زچگی کے لئے رائے ونڈ کے مختلف نجی ہسپتالوں میں لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے پیچیدہ کیس ہونے کی وجہ سے معذرت کی اور اسے لاہور جنرل ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیا-انہوں نے بتایاکہ ان کی گیارہ سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس سے پہلے اس کے چار بچے پیدا ہوئے جن میں سے تین فوت ہو گئے جبکہ ایک بیٹا زندہ ہے جس کی عمر 3 سال ہے - خالد نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اس نے اسے بیک وقت بیٹوں اور بیٹی سے نواز دیا ہے -خالد نے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا جہاں اس کی بیوی کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق علاج معالجہ کی مفت سہولت میسر آئی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی